
برطانیہ میں گھر پر ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کی اجازت دیدی گئی،تشخیص کے لیے درکار ’کٹ‘ اب بازار سے بغیر نسخے کے خریدی جا سکے گی
منگل 8 اپریل 2014 06:14
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) بر طانیہ میں قانون میں تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کو گھر پر خود ایچ آئی وی کی تشخیص کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بر طا نو ی نشریا تی ادارے کے مطا بق تشخیص کے لیے درکار ’کِٹ‘ اب بازار سے بغیر نسخے کے خریدی جا سکے گی تاہم برطانیہ میں ابھی تک ایسی کوئی کٹ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔اس سے قبل برطانیہ میں لوگ انٹرنیٹ پر آرڈر کر کے گھر پر ٹیسٹ کٹ منگوا سکتے تھے اور نمونے بھیجنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کے نتائج فون پر بتائے جاتے تھے۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس قدم سے برطانیہ میں ایسے 25 ہزار افراد کی نشاندہی ہو سکے گی جو ایچ آئی وی پازیٹو ہیں لیکن اب تک ان کی نشاندہی نہیں ہو پائی ہے۔برطانوی حکومت کے محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’ایچ آئی وی سے منسلک کلنک کی وجہ سے لوگ کلینک میں ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں حالانکہ ابھی یورپی معیار کی کوئی کٹ برطانیہ میں دستیاب نہیں ہے لیکن امید ہے کہ حالات اگلے سال تک بدلیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.