
پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار
بدھ 11 فروری 2015 09:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کردیا‘ کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنا ہے‘ پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی شاہین شفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری آٹا چینی اور دالیں ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور ان کی قیمتوں میں روز بروز کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک خاتون کاسمیٹکس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دکھ تو ہے مگر زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ متوسط طبقے کی ضرورت کی اشیاء میں کمی ہورہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.