
لالہ موسیٰ ، ”آقاء تیری دیدنوں میرے نین ترسدے نیں“ ،نعت رسول پڑھتے نوجوان عاشق رسول فرحان علی چشتی خالق حقیقی سے جاملے
جمعرات 31 دسمبر 2015 08:53
لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31دسمبر۔2015ء ) ”آقاء تیری دیدنوں میرے نین ترسدے نیں“ محفل نعت میں نعت رسول مقبول کے یہ اشعارپڑھتے ہوئے نوجوان عاشق رسول فرحان علی چشتی خالق حقیقی سے جاملے،لالہ موسیٰ کے رہائشی نوجوان عاشق رسول ممتازثناء خوان مصطفی ﷺ فرحان علی چشتی نواحی گاؤں کوٹلہ سارنگ خاں میں محفل نعت میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کیلئے کھڑے ہوئے اور نعت کا پہلا مصرعہ ” آقاتیری دیدنوں میرے نین ترسدے نیں“ ہی اداکررہے تھے کہ ان کو دل کادورہ پڑااور نعت کے عظیم الفاظ اداکرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ فرحان علی چشتی تین بہن بھائی تھے ،تین چارسال قبل ان کی ہمشیرہ کی وفات ہوئی اور مرحومہ کے نمازجنازہ میں جنازہ پڑھتے ہوئے ان کے بھائی بہن کی وفات کے صدمے سے ہارٹ اٹیک ہوجانے سے دم توڑگئے تھے، اس نوجوان عاشق رسول ﷺ کے جنازہ میں پوراعلاقہ امڈآیااور لوگ اس کا آخری دیدارکرتے ہوئے سبحان اللہ کا وردکررہے تھے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.