حکومتی کمپیوٹرسسٹم میں تعطل، م امریکیوں کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے اضافی دن دیدیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء)امریکی ٹیکس حکام امریکیوں کواپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایک اضافی دن دیں گے ،جیساکہ ڈیڈلائن کے روزبجلی میں تعطل کی وجہ سے حکومتی کمپیوٹرسسٹم ناکام ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

امریکیوں کیلئے سال 2017ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کامنگل کوآخری روزتھاتاہم براہ راست ادائیگیوں کیلئے آن لائن سسٹم ،الیکٹرانک فائیلنگزاورٹیکس تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعے جمع کرانے کانظام ناکام ہوگیا۔

سسٹم کوآخرکاربحال کردیاگیالیکن انٹرنل ریونیوسروس کاکہناہے کہ وہ لوگوں کواب بدھ کورات گئے تک کاوقت دیں گے۔ ایک کاکہناتھاکہ بظاہرسسٹم اس لئے بیٹھ گیاکیونکہ آخری لمحات میں بہت زیادہ لوگ گوشوارے جمع کرارہے تھے۔