علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیرت اسٹڈیز کا ریسرچ جرنل شائع کر دیا

منگل 6 جون 2017 15:58

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیرت اسٹڈیز کا ریسرچ جرنل شائع کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ نے سیرت سٹڈیز)سیرت النبیؐ (پر تحقیقی مجلہ شائع کردیا ہے۔ یہ مجلہ معاشرتی اصلاح و فلاح کا ایک بہترین گائیڈ لائن ہے اور اس میں ایسے مقالات شامل کئے گئے ہیں جو ایک طرف تحقیق کے اعلیٰ پیمانوں کے ساتھ مناسبت رکھتے ہیںتو دوسری طرف امت مسلمہ کے اہم مسائل کے لئے قابل عمل حل کے لئے راہنمائی موجود ہے۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر قیادت گذشتہ اڑھائی سال کے مختصر عرصے میں" ریسرچ جنرلز" شائع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیاجس کا زیادہ تر تعلق معاشرے کی سماجی و اقتصادی مسائل سے ہے ،ْ اب تک 11۔جنرلز شائع ہوچکے ہیں ،ْ 14 جنرلز شائع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

طلبہ کی سہولت کے لئے شائع شدہ تمام جنرلز یونیورسٹی لائبریری میں رکھ دئیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

سیرت اسٹڈیز کا ریسرچ جرنل بین الاقوامی معیار کا ہے اور ان کے لکھاری دنیا میں جانے جاتے ہیں ،ْ ان میں سعودی عرب ،ْ انڈیا اور الجزائر شامل ہیں۔ سیرت اسٹڈیز کا تحقیقی مجلہ ٹوٹل آٹھ(8)مقالوں پر مشتمل ہی،ْ موضوعات میں سماجی ویلفئیر سوسائٹی ،ْ سماجی انصاف اورعہد حاضر کے سماجی و اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لئے گائیڈ لائن پر مشتمل ہے۔

جریدے میں اہم کردار ادا کرنے والے کچھ مشہور شخصیات میں سعودی عرب کے ڈاکٹر محمد عبد الرزاق آسود،ْ مسلم علی گڑھ یونیورسٹی ،ْ نئی دہلی کے ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی شامل ہیں۔وطن عزیز سے مقالے لکھنے والے سکالر ز میں ڈاکٹر سعید الرحمن)بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ،ْ ملتان(،ْ ڈاکٹر ثمینہ سعدیہ )پنجاب یونیور سٹی لاہور(،ْ ڈاکٹر عبدالغفار)یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور(،ْ ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی )پنجاب یونیورسٹی( ،ْ ڈاکٹر عبدالحمید حروب)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی( اور اوپن یونیورسٹی سے محمد رفیق صادق شامل ہیں۔

جریدکا ایڈیٹوریل بورڈ ،ْ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید سلیمان ندوی)سائوتھ افریکہ(،ْ ڈاکٹر محمد یاسین مظہر )انڈیا(،ْ ڈاکٹر خالد محمود شیخ )امریکا(،ْ ڈاکٹر عطاء الله صدیقی )برطانیہ( ،ْ ڈاکٹر محمد زاہد ملک)سعودی عرب(اور ڈاکٹر عبدالحمید)ترکی(پر مشتمل ہے۔معاشرتی مسائل سے وابستہ تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ،ْ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ محض معاشی ترقی معاشرے میں حقیقی تبدیلی نہیں لاسکتی ہی،ْ اہداف کے حصول کے لئے اقدار ،ْ رویو ں اور سوچ کو مثبت بنانا ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24  انٹر یونیورسٹی مقابلوں  کا انعقاد

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

نشتر میڈیکل یونیورسٹی  ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..