اسلامی یونیورسٹی نہ صرف دینی بلکہ سائنسی علوم کی تعلیم فراہم کرنے میں بھی اپنا مقام رکھتی ہے،

ہم نصابی سرگرمیاں ذہنوں کو جلا بخشتی ہیں اور منفی سرگرمیوں سے روکتی ہیں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 28 مارچ 2018 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے خواتین کیمپس میں27 ویںہفتہ ثقافت کا آغاز بدھ کو ہوا جس کا افتتاح وزارت مذہبی امور و بین المسالک و ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کیا۔ تقریب کا عنوان ’’نوجوان اذہان کی آبیاری میں یونیورسٹی کا کردار ‘‘ تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردارمحمد یوسف نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نہ صرف دینی بلکہ سائنسی علوم کی تعلیم بھی فراہم کرنے میں بھی اپنا مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں ذہنوں کو جلا بخشتی ہیں اور منفی سرگرمیوں سے روکتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء و طالبات اپنی صلاحیتوں اور کردار سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ اپنے علمی و تدریسی امور کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو بھی پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مختلف اقوام اور تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو بلاتفریق تعصب سے پاک پر امن ماحول فراہم کرنا اسلامی یونیورسٹی کا امتیاز ہے۔

افتتاحی تقریب میں سینیٹر ستارہ ایاز، صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المحزومی، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سمیت غیر ملکی قونصلرز، جامعہ کے ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ ، ملازمین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری سرگرمیوں کا فروغ جامعہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کی پزیرائی کی جا رہی ہے۔ ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کا بنیادی مقصد امت مسلمہ کو ایسے بہترین افراد مہیا کرنا ہے جو عصری علوم میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی مکمل آگاہی رکھتے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کی شعبہ تعلیم میں خدمات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جامعہ ڈاکٹراحمد یوسف الدریویش نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین نئی نسل کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ نصابی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بھی اہم اقدام ہے جس پر جامعہ خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صدر جامعہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی کو اولین مقصد سمجھیں کیونکہ پاکستان کی ترقی امت مسلمہ کی ترقی ہے۔

فارغ التحصیل طلباء و طالبات جامعہ کے سفیر کی حیثیت سے عملی زندگی میں اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کریں گے۔ قبل ازیں اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر نائلہ جبین نے ثقافتی ہفتہ کی تقریبات کے بارے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آخر میں ریکٹر اور صدر جامعہ نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈبھی پیش کیں۔تقریب کے بعد ڈائریکٹر خواتین کیمپس ڈاکٹر فرخندہ ضیاء نے تمام مہمانوں اور شرکاء کو سٹالز کا دورہ کرایا جو کثیر ممالک کی ثقافتوںکے خوبصورت سنگم کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور طلباء کی محنت کو سراہا۔

نمائش میں مختلف ممالک کے سٹالز لگائے گئے تھے جن میں چائینہ، سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، افغانستان، مصر، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، صومالیہ، سیریا اور کئی دوسرے ممالک کے سٹال شامل تھے جبکہ گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیرکی طالبات نے رنگا رنگ سرگرمیوںسے اپنی ثقافت کا مظاہرہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد