پاکستان میں خواجہ سرائوں کیلئے پہلا باقاعدہ سکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ،

15اپریل کو افتتاح ہوگا خواجہ سرائوں کو روایتی تعلیم کیساتھ ساتھ کوکنگ، بیوٹیشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہنر بھی سکھایا جائیگا‘ چیف ایگزیکٹو ایکسپلورنگ فیوچر فائونڈیشن

بدھ 11 اپریل 2018 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) پاکستان میں خواجہ سرائوں کیلئے پہلا باقاعدہ سکول قائم کرنے کی تیاریاںمکمل کر لی گئیں۔خواجہ سرائوں کو روایتی تعلیم کیساتھ ساتھ کوکنگ، بیوٹیشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہنر بھی سکھایا جائے گا۔خواجہ سرائوں کیلئے پہلا روایتی سکول قائم کرنے کا فیصلہ ایکسپلورنگ فیوچر فائونڈیشن نامی این جی او نے کیا ہے۔

فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آصف شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول کے قیام کا مقصد معاشرے کے دھتکارے ہوئے طبقے کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانا ہے،بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں چھوٹی عمر میں ٹرانس جینڈر کو چھپایا جاتا ہے ، ماں باپ اپنے بچے کی جنس بارے جانتے ہوئے بھی بتانے سے کتراتے ہیں کہ معاشرہ اورلوگ کیا کہیں گے، ایسے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جاتا اوراس طرح وہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں اور پھر بڑے ہو کر یا تو ناچ گانا شروع کردیتے ہیں اورجب بوڑھے ہوجائیں تو سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

این جی او کی خاتون رہنما معیزہ طارق نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خواجہ سرائوں کو 8 مختلف شعبوں میں ماہرین سے تربیت دلوائی جائے گی جس میں کوکنگ، بیوٹیشن، فیشن ڈیزائنگ اور ٹیلرنگ سمیت دیگر ہنر شامل ہیں ۔تربیت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ کاروبار کرنے کے لئے تمام تر مدد بھی فراہم کی جائے گی جبکہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں چھوٹی عمر کے ٹرانس جینڈر کو روایتی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

سکول کی لانچنگ کے حوالے سے باقاعدہ تقریب 15 اپریل کو لاہورمیں ہوگی، اس چیرٹی شو سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے سکول کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔این جی او کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں ٹرانس جینڈرکمیونٹی کی طرف سے مثبت رسپانس مل رہا ہے ، اب تک 30 سے زائد خواجہ سراء ان سے رابطہ کرچکے ہیں تاہم ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل بھی 15 اپریل سے ہی شروع ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے