ایکسپلورر سکول سسٹم کی پہلی سالانہ پری نرسری گریجویٹس کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،

سکول کے بچوں اور بچیوں نے انتہائی منفرد اور دیدہ زیب انداز میں اپنی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا مظاہرہ پیش کیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایکسپلورر سکول سسٹم کی پہلی سالانہ پری نرسری گریجویٹس کی تقریب تقسیم انعامات ہفتہ کو یہاں منعقعد ہوئی۔ سکول کے بچوں اور بچیوں نے انتہائی منفرد اور دیدہ زیب انداز میں اپنی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا مظاہرہ پیش کر کے شرکاء کو حیرت زدہ کر دیا۔ سکول سسٹم کی ہیڈ مسٹریس شائستہ نعیم اور ڈائریکٹر سکول عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس قبل جس سکول کی بنیاد رکھی تھی اس نے آج پھل پھول دینا شروع کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین قوم کے مستقبل کو اعلیٰ تعلیم، اعلیٰ انسانی اوصاف اور معاشرتی اقدار سے آراستہ کرنا ہے۔ ایک سال کے شاندار نتائج نے ہمارے عزم و حوصلے کو مزید تقویت دی ہے اور بہت جلد سکول سسٹم کے دائرہ کار کو بتدریج وسعت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نصابی اور غیر نصابی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء طالبات اور اساتذہ کو ایوارڈ اور اسناد تقسیم کیں۔

دریں اثناء سکول سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے رہنمائی کرنے والے بچوں کے والدین کو بھی تعارفی اسناد پیش کی گئیں۔ تقریب کے دوران بچوں نے دلکش انداز میں ٹیبلو پیش کئے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ شرکاء نے بہترین پرفارمنس پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کی محنت کی خوب تعریف کی۔ ہیڈ مسٹریس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلہ میں پری نرسری سے درجہ دوم تک کا آغاز کیا گیا تھا اور اب نئی کلاسز اور کمپیسز کا اجراء کرنے جا رہے ہیں اور معاشرتی اقدار سے روشناس طلباء کی تیاری میں یہ سکول سسٹم اپنا کردار ادا کرنے کی جانب آگے بڑھے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد