آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کا طلباء کی تفریحی پروگرام کرانے کا اعلان

جمعرات 3 مئی 2018 16:21

چوہڑجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ نے طلباء کی تفریح کیلئے جلد ایک یادگار پروگرام کرانے کا اعلان کیاہے،جس میں دونوں اضلاع سجاول اور ٹھٹھہ کے طلبا شرکت کریںگے ۔یہ اعلان آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ اورسجاول کے صدر مشتاق سومرو نے گذشتہ دن اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اور اس پروگرام میں ثابت کریںگے کہ پرائیویٹ اسکولز بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح بھی مہیا کر رہے ہیںجیسے ہم تعلیمی میدان میں یہاں کے نئے نسل کو ایک بہتر ماحول دے رہے ہیں ایسے ہی ان کی صحت کا خیال رکھتے ھوئے تفریح کا بھی انتظام کرتے ہیں،اور جلد ہی ایک یادگار پروگرام کرکے دونوں اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے ہزاروں طلبا کو تفریح بہی مہیا کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ دوست بلا وجہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہرآئے روز پرائیویٹ اسکولز کو ٹارگٹ بناکر غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بہی غیرقانونی کام نہیں کر رہے جو مختلف ہربے استعمال کرکے پرسکون تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے البتہ کسی کو بہی کوئی شکایت ہے تو ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم موجود ہے ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا جائیگا۔

اس سے پہلے اجلاس میں دونوں اضلاع کے پرائیویٹ اسکولز کے مختلف مسائل پر کافی غور و فکر بھی کیا گیا اور مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔ جبکہ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن سے کیے گئے اجلاس کی تفصیلات سے بھی دوستوں کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد عثمان کھتری،وسیم میمن،حافظ اقبال،ایاز صابری،فضل اللہ فیاض اور دیگر بھی موجود تھے

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24  انٹر یونیورسٹی مقابلوں  کا انعقاد

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

نشتر میڈیکل یونیورسٹی  ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..