پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور البراقہ بینک کے درمیان معاہد ہ

منگل 15 مئی 2018 21:52

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور البراقہ بینک (لمیٹڈ ) کے درمیان شعبہ بینکنگ کے مختلف سیکشنز میں تعاون کیلئے معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ گروپ سنٹرل اینڈنارتھ ریجن اور ای وی پی شہزاد اسماعیل،اجمل منہاس، مصطفی قریشی ، سینئر فیکلٹی ممبران اور دیگر بینک آفیشلز نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق البراقہ بینک کالج میں پڑھائے جانے والے نصاب کو ترتیب دینے میں معاونت فراہم کرنے کے علاوہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کو درپیش مسائل اور امکانات پر معلوماتی سیشنزکا انعقاد کرائے گاجبکہ کالج کی طرف سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے سیمینازرمنعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

البراقہ بینک پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے گرایجوئیٹس کو نوکریوں اور انٹرنشپس کے مواقع مہیا کرے گا۔

اجلاس سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کالج میں اسلامی بینکنگ کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے البراقہ بینک کے اقدام کو سراہا۔ انہوںنے معاہدے کو دونوں فریقین کے مابین فاصلے بڑھانے کیلئے مثبت کاوش قرار دیا۔اس موقع پر شہزاد اسماعیل نے کارپوریٹ ورلڈ بالخصوص شعبہ بینکنگ کے ساتھ با معنی تعلقات کو مضبو ط کرنے میں کالج انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب   اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں  کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی   رپورٹ  جاری

پنجاب اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعمیر کی ضروریات کی رپورٹ جاری

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام گپ شپ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’گپ شپ‘ کے موضوع پر سیمینار

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی     امپیکٹ رینکنگ 2024  میں دنیا کی 2175جامعات میں  ساتویں نمبر پر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2024 میں دنیا کی 2175جامعات میں ساتویں نمبر پر

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد