ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل ایکریڈی ٹیشن کونسل فا ر ٹیچر ایجوکیشن کے اشتراک سے دو روزہ نیشنل فورم آن ٹیچر ایجوکیشن کا انعقاد کیا

جمعہ 18 مئی 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نیشنل ایکریڈی ٹیشن کونسل فا ر ٹیچر ایجوکیشن (این اے سی ٹی ای )کے اشتراک سے دو روزہ نیشنل فورم آن ٹیچر ایجوکیشن کا انعقاد کیا ۔ چیئرمین این اے سی ٹی ای، ڈاکٹر ریاض الحق طارق نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ 35سے زائد سرکاری اور پرائیویٹ اساتذہ کے لیے مختص تعلیمی اداروں کے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرمینز ایچ ای سی کے ملازمین اور صوبائی سطح کے اسکولوں کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس فورم کا مقصد اساتذہ کی تعلیم سے متعلق مسائل کے متوقع حل کے ساتھ تعلیمی اداروں میں بہترین اساتذہ کی فراہمی اور ان کی پروفیشنل گرومننگ تھا ۔ اس فورم کے دوران یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ اساتذہ کو صوبوں میں مختلف تعلیمی پالیسیوں کے تحت کام کرنا ہوتا ہے اور صوبوں میں اساتذہ کو ٹریننگ کروانے کے مختلف طریقہ کار اپنائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فورم کے دوران شرکاء نے اس جانب بھی توجہ مبذول کروائی کے اساتذہ کو انتہائی کم تعلیمی قابلیت اور بغیر پروفیشنل ٹریننگ کے بھرتی کر لیا جاتا ہے یہاں تک کہ اکثر اوقات اساتذہ کی بھرتی کے بارے میں پالیسی بک کو بھی خاطر میں نہیں لایا جاتا ۔

فورم کے شرکاء نے غیر ٹریننگ یافتہ اور نان پروفیشنل افراد کی بطور اساتذہ بھرتی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وجہ سے ٹیچر ایجوکیشن کوالٹی ایشورنس کا مسئلہ جنم لیتا ہے ۔ اس فورم کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو بھرتی سے پہلے تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ پروفیشنل ٹریننگ بھی فراہم کی جائے اور اس پر تمام صوبائی ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں اتفاق رائے ہونا ضرورری ہے۔ اس فورم کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ ، ایچ ای سی، ڈاکٹر محمود الحسن بٹ تھے جب کہ چیئرمین این اے سی ٹی ای، ڈاکٹر ریاض الحق طارق، سیکرٹری این اے سی ٹی ای ، ڈاکٹر ارشاد فرخ اور ڈائریکٹر جنرل ایل آئی، ایچ ای سی، فدا حسین بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسلام آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس 22 مئی سے شروع ہو گی

اسلام آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس 22 مئی سے شروع ہو گی

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام