وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ حیاتیاتی کیمیاء کے تحت’’بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی متعلق سیمینار کا انعقاد

منگل 12 فروری 2019 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ حیاتیاتی کیمیاء کے تحت’’بریسٹ کینسر کے خطرات،نئی ایجاد، مستقبل کی تحقیق اور سمت ‘‘کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے کینیڈا کی اوتاوا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالعزیز نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی تشخیص کیلئے خواتین کا خود تشخیصی عمل کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

اس مرض سے نمٹنے کیلئے سب سے ضروری ہے کہ اس کی بروقت تشخیص ہو اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ اس مرض کی بنیادی معلومات سے آگاہ ہوں۔ یہ مرض بیرون ملکوںسے زیادہ ایشیائی ملکوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس مرض سے بچائوکے لئے سبزیاں اور پھلوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک اعداد و شمار کے مطابق حکومتی سطح پر کینسر رجسٹری پروگرام ہونے سے اس کی تشخیص میں درست رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر جان لیوا امراض میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جاپان ، انڈیا اورگھانا میںکینسر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ غذا میںسبزیوں اور آبی حیات کازیادہ استعمال ہے۔ دنیا بھر میں سائنسی تحقیق ٹارگیٹڈ تھیروپیز کی طرف جارہی ہے ۔سیمینار سے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، ڈاکٹر صائمہ خالق اور ڈاکٹر حنا مدثر نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد نے کہا کہ یہ مرض کم عمر خواتین میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے پہلے یہ مرض پچاس سال کی عمر کی عورتوں میں پایا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور غیر متوازن خوراک بھی چھاتی کے سرطان کا سبب بن سکتے ہیں۔صائمہ خالق نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین میں چھاتی کا کینسر عام ہوتا جارہا ہے اس مرض پر قابو پانے کیلئے سب سے پہلی چیزاس مرض کی بروقت تشخیص ہے ۔

وہ خواتین جن کی عمر چالیس سال سے زائد ہے وہ اپنا بریسٹ چیک اپ پابندی سے کروائیں۔چھاتی کے سرطان کا بہترین طریقہ میمو گرافی ہے ۔ڈاکٹر حنا مدثر نے کہا کہ چھاتی کا کینسر ایک ایسی رسولی ہے جو کہ چھاتی کے خلیات میں غیر معمولی زیادتی کی بنا پر بنتی ہے ۔اس مرض کو نظر انداز کرنے سے بہتر ہے اس کی آگاہی کے بارے میں معلومات حاصل ہونا۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی