اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں ’’ہفتہ طالبات‘‘ کا آغاز ہوگیا

پہلے روز مختلف کالجز کی طالبات نے قرات ‘ نعت‘ مقابلہ کمپیوٹر گرافکس اور مقابلہ تقریر میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا مختلف مقابلوں کیلئے ڈاکٹر اکرام اللہ محسن ، سینئر صحافی شمشاد احمد مانگٹ کو بطور مہمانان خصوصی دعوت دی گئی، کامیاب قرار پانے والی طالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں

منگل 12 فروری 2019 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات میں ’’ہفتہ طالبات‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں پہلے روز مختلف کالجز کی طالبات نے قرات ‘ نعت‘ مقابلہ کمپیوٹر گرافکس اور مقابلہ تقریر میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ہفتہ طالبات کا افتتاح کالج کی پرنسپل محترمہ تسنیم شیر محمد نے کیا ، مختلف مقابلوں کیلئے ڈاکٹر اکرام اللہ محسن اور سینئر صحافی شمشاد احمد مانگٹ کو بطور مہمانان خصوصی دعوت دی گئی جنہوں نے کامیاب قرار پانے والی طالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔

جبکہ مقابلوں کی مناسبت سے مختلف شعبہ زندگی سے ماہرین کو بطور ججز بلایا گیا۔ ججز میں حافظ ڈاکٹر محمد فاروق‘ مسز عابدہ زمان ‘ مسز نسرین کوثر ‘ محترمہ یسمین بخاری‘ محترمہ صالح زمان بخاری‘ محترمہ فریحہ بخاری‘ عبداللہ میمن‘ محمد عمران ‘ مسز ثمر ملک‘ مسز تفسیر فاطمہ‘ مسز فرحت حفیظ‘ محترمہ نجمہ سلطان اور ناصر اسلم راجہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

مقابلہ قرات بالترتیب ‘ مدیحہ پرویز مارگلہ کالج ایف سیون فور نے پہلی ‘ سمیعہ آنسہ آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور نے دوسری جبکہ وجیہہ زاہد آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور اور سائرہ خالد آئی ایم سی جی ایف ایف ٹین ٹو کی دونوں طالبات تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ نعت خوانی کے مقابلے میں غزل اشفاق ائی ایم سی جی آئی ایٹ فور نے پہلی ‘ سیدہ بشریٰ آئی ایمسی جی ایف سکس ٹو نے دوسری اور سمیرا انور مارگلہ کالج ایف سیون فور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلہ تقریر میں آئی ایم سی جی فور کی دونوں طالبات عریشہ فاطمہ اور سدرہ رباب نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کیں۔ مقابلہ تقریب کا موضوع ’’حیاء اور ایمان‘‘ تھا اس موقع پر کالج کی ٹیچر محترمہ ثمرین اسلم اور طالبہ غزل اشفاق نے ترنم سے کلام اقبال بھی پیش کیا۔ مقابلہ کمپیوٹر گرافکس میں عائشہ صدیقہ آئی ایم سی جی فور نے پہلی ماہ نور چیمہ آئی ایم سی جی ایٹ ایٹ فور نے دوسری اور علیشہ آئی سی جی ایف سکس ٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ خانہ داری میں مریم مشتاق آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور نے پہلی سائرہ جان آئی ایم سی جی ایف ٹین ٹو اور حبیبہ حنیف آئی ایم سی جی فور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی