- Home
- Education
- Educational News
- مظفرآباد‘پارکنگ پلازہ میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کاحق ملکیت تسلیم ، 2کنال رقبہ یونیورسٹی ..
مظفرآباد‘پارکنگ پلازہ میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کاحق ملکیت تسلیم ، 2کنال رقبہ یونیورسٹی کے حوالے
بدھ 13 فروری 2019 14:48
(جاری ہے)
بالاخر حکومتی قائم کردہ کمیٹی، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر مظفرآباد ڈویژن ، رجسٹرار آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی ، ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور ڈائریکٹر اسٹیٹ آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی کا ایک اجلاس مورخہ 25فروری 2015کو منعقد ہوا ۔
جس میں طے پایا کہ سابقہ ڈین ہائوس پر تعمیر پارکنگ پلازہ کو یونیورسٹی پارکنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ مذکورہ فیصلے کی باضابطہ گورنمنٹ نوٹیفکیشن مورخہ 06اپریل 2015کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہوئی ۔مگر اس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور بیسمنٹ پر موجود پارکنگ ایریا کو یونیورسٹی کے حوالے نہ کیا جا سکا۔اس سلسلہ میں طلبہ نے متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا ، جس پر ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ جگہ کو یونیورسٹی کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔مگر اس یقین دہانی پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کی بنا پرطلبہ نے سٹی کیمپس کے باہر مورخہ 30جنوری 2019کو احتجاج کیا۔جس کے بعد ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی اور یونیورسٹی میں تدریسی عمل موخر کرنا پڑااور احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، ڈائر یکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان، ڈائر یکٹر امور طلبہ پروفیسر عامر فاروق، ڈائریکٹر ورکس حافظ روشن دین اور شعبہ سٹیٹ سے خواجہ جاوید احمد شامل تھے۔کمیٹی نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول سے مٹن مارکیٹ میں یونیورسٹی کی جگہ ، طلبہ پر قائم مقدمات کے خاتمے پر مذاکرات کیئے ، مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کا موقف تسلیم کرتے ہوئے مٹن مارکیٹ کی پارکنگ پر یونیورسٹی کاحق تسلیم کر لیا اور کمشنر آفس سے نوٹیفکیشن نمبر 442-50مورخہ 8فروری 2019کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مٹن مارکیٹ کی بیسمنٹ پر موجود قریباً دو کنال ایریا پر یونیورسٹی کا حق ملکیت تسلیم کرتے ہوئے اس جگہ کو یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا اوراس کے علاوہ 30جنوری کو سٹی کیمپس کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ پر درج ایف آئی آر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔Browse Latest Health News in Urdu
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..
فاسٹ یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ،137 افراد نے خون عطیہ کیا۔ ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف کا ہلال احمر پاکستان ..
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام
وومن یونیورسٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب میں مثبت سرگرمیوں کوفروغ دیا ہے ، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر کلثوم ..
پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی
پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی
پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی
پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی
پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی
پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی
کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..
اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام کیلئے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے 140 نمایاں طلبا کا انتخاب
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
شاہ لطیف یونیورسٹی میں قدرتی آفات اور رپورٹنگ کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد
شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کے لیے 9 روزہ تربيتی پروگرام شروع
پنجاب یونیورسٹی کے ایلومینائی علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز ملنے پر تقریب پذیرائی کا ..
پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے پر سیمینار کل ہوگا