پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا گیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث صوبائی وزیر کے بیٹے کا نتجہ روک لیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:57

پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا گیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12ستمبر 2019) پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل کے باعث صوبائی وزیر کے بیٹے کا نتجہ روک لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی بورڈ نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا انٹرمیڈیٹ ایف ایس سی کا نتیجہ روک لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے فزکس کے پریکٹیکل کے نمبر تبدیل کیے گئے تھے جس کے باعث نتیجہ روکا گیا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے احکامات پر کنٹرولر امتحانات نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے کہا ہے کہ فزکس کے پریکٹیکل 17 جولائی کو ختم ہوئے تھے جبکہ انہوں نے چارج 18 جولائی کو سنبھالا تھا اور پھر انہوں نے نتائج میں ردو بدل کا معاملہ نوٹس میں آتے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تحقیقات کا آغاز کنٹرولر امتحانات کی جانب سے چیئرمین بورڈ کو خط لکھے جانے کے بعد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہکنٹرولر امتحانات نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی کو لکھے گئے اپنے خط میں بتایا تھا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے صاحبزادے فہدحسن کے فزکس کے پریکٹیکل میں پہلے14 نمبر تھے لیکن بعد میں انہیں تبدیل کرکے 30 کیا گیا اور پھر امیدوار فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں رد و بدل پر نتیجہ روکا گیا۔

چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبروں میں تبدیلی پر انکوائری کی درخواست دی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبرز کی تبدیلی میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف انکوائری کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد