یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد

ہمارا مذہب بھی کسی پر جبر اور سختی کا قائل نہیں ہے اور ہمارے اس اسلامی معاشرے میں سب انسان برابر ہیں‘وائس چانسلر یو ای ٹی پر

منگل 24 دسمبر 2019 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 10 پاونڈ کا خصوصی کرسمس کیک کاٹا گیا اس تقریب کا مقصد مسیحی برادری اور ورکرز سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کرنا اور یو ای ٹی کے مسیحی ملازمین کی شبانہ روز محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرنا تھا۔

تقریب میں وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر نے تمام ملازمین کو پیشگی تنخواہ دی ۔کیمیکل سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمنصور سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ارض ِپاک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ مسلمانوں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیںمعاشرے میں انکی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا اس لیے اُن کی خوشیوں کی گھڑی میں ہم اُن ے ساتھ ہیں۔

پاکستان کی ترقی اور استحکام میں مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان ہمیں ان کی تکریم کرنی چاہیے۔ہمارا مذہب بھی کسی پر جبر اور سختی کا قائل نہیں ہے اور ہمارے اس اسلامی معاشرے میں سب انسان برابر ہیں۔پاکستان میں موجود اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت نا صرف ریاست دیتی ہے بلکہ شریعت بھی انکے حقوق کی ضمانت دیتی ہے۔لہذا ہمیں اپنی مسیحی برادری کو ہمیشہ اہمیت دینی چاہیے۔

اس موقع پر تمام مسیحی ملازمین کے ہمراہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔مسیحی ملازمین نے وائس چانسلرکی تقریب میں شرکت اور انکے خیالات اور جذبات کو سراہا۔تقریب میں رجسٹرار محمد آصف،سینئر وارڈن ڈاکٹر مشتاق،پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم،ڈاکٹر گل حمید ،ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منظور بھٹی ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد تنویراور دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام  کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..