سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور اعلانات کی تشہیر کی جا رہی ہے،طلبا کمیشن سے متعلق تمام معلومات کیwww.hec.gov.pk سے تصدیق کریں، ہائر ایجوکیشن کمیشن

پیر 15 جون 2020 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلباء اور فیکلٹی کو متنبہ کیا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور اعلانات کی تشہیر کی جا رہی ہے، اس لئے طلباء کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ ایچ ای سی سے متعلق تمام معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ www.hec.gov.pk سے ضرور دیکھیں اور ان کی تصدیق کریں۔

ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ دنوں پھیلی افواہ کے بالکل برعکس ایچ ای سی کی ویب سائیٹ ہیک نہیں ہوئی بلکہ چند تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے جعلی اعلانات پر مبنی معلومات فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیں اور انہیں واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا۔

(جاری ہے)

اِن جعلی تصاویر کو ایچ ای سی ویب سائٹ کے سکرین شاٹ کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ویب سائٹ کے مشمولات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

ایسی جعلی تصاویر میں مختلف موضوعات پر غلط اعلانات مثلاً امتحانات کی تنسیخ، آن لائن تعلیم کا اختتام، داخلوں اور وظائف کی فراہمی میں تعطل وغیرہ درج کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد صرف پاکستان میں تعلیمی معیار کو نقصان پہنچانا ہے۔ اگرچہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کئے گئے اور بظاہر یہ حملے ملک سے باہر سرورز کی مدد سے ہوئے تاہم ایچ ای سی کی تکنیکی ٹیم اِن حملوں کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہے۔

ایچ ای سی کے پروگراموں اور خدمات سے متعلق معلومات کے طالب طلباء، تعلیمی و تحقیقی حلقے، اور عوام کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایچ ای سی کی اصل ویب سائٹ دیکھے بغیر کسی بھی ایسی معلومات یا اعلانات پر توجہ نہ دیں اور ایچ ای سی کے اقدامات کی معلومات کیلئے صرف مصدقہ سوشل میڈیا صفحات جو کہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے منسلک ہیں پر بھروسہ کریں۔ اگر کسی بھی قسم کی معلومات کی تصدیق درکار ہو تو ایچ ای سی کی متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔ جعلی اعلانات پر مبنی تمام سرگرمیوں کی رپورٹ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم یونٹ کو کر دی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد