عدالت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی

پیر 15 جون 2020 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من الله کی عدالت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پیر کو شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی، ایگزیکٹو کا کام ہے وہی اس کو دیکھے، کورونا وائرس تو پوری قوم اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، آپ سکول کیوں کھلوانا چاہتے ہیں یہ ایگزیکٹو کا کام ہے عدالتوں کا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وباء کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے حکومت کا کام ہے، ہم نے تو عدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کھولی ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کے ساتھ منسلک سارے لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، حکومتی پالیسی سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیی کہ اس وقت سب سے بڑا بنیادی حقوق زندگی بچانا ہے،کیا باقی ممالک میں سکول کھولے گئی ترقی یافتہ ممالک میں بھی سکول نہیں کھلے،پرائیویٹ سکولز حکومتی اتھارٹی پیرا کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے کہاکہ حکومت نے پرائیویٹ ٹیچرز کیلئے کچھ نہیں کیا۔ عدالت ان سے جواب مانگے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی جس پر وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد