بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پیر 15 جون 2020 22:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور ملک کا واحد تعلیمی بورڈ بن چکا ہے جس نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ کو برطانیہ کے ادورے برٹش اسسمنٹ بیوروکی جانب سے آئی ایس او کی سرٹیفیکیٹ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چئیرمین بورڈ قیصرعالم کی زیرصدارت پشاور بورڈ میں ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری بشیرخان، کنٹرولز عارف علی، سابقہ چئیرمین پشاور بورڈ ڈاکٹر شفیع آفریدی اور بورڈ کے دوسرے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور بورڈ کو کوالٹی مینجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر یہ سند دیا گیا ہے جس میں بہترین لیڈرشپ، کسٹمر فوکس، معیاری خدمات، بہترکارکردگی، شفافیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت جیسے صفات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے دوران بورڈ کے مختلف معاملات کا مرحلہ وار باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ہر مرحلے میں بورڈ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔ اجلاس میں آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے فوائد پر بات کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ تھرڈپارٹی کی جانب سے مستندیافتہ ہونے کے بعد بورڈ کے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس کی جانب سے سرٹیفیکٹ ملنے کے بعد ناصرف صارفین کا ادارے پر اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ دوسری جانب ادارے کے تمام اہلکاروں کی کارکردگی میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔ قیصرعالم کا مزید کہنا تھا کہ پشاور بورڈ کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن اس بات کی دلیل ہے کہ بورڈ کو عالمی سطح پر قبول کرلیا گیا، پشاور بورڈ کو دوسرے بورڈز پر سبقت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اجلاس کے اختتام میں چئیرمین پشاور بورڈ نے ادارے کے تمام اہلکاروں کو مبارک باد دی اور مستقبل میں بھی تمام صارفین کو مزید بہترین خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد