ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان کی زیرصدارت رجسٹرار سیکشن کا اجلاس

جمعہ 10 جولائی 2020 17:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں رجسٹرار سیکشن کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی۔ اجلاس میں وائس چانسلرکو رجسٹرار سیکشن کے حوالہ سے رجسٹرارڈاکٹر محمد رضوان، ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمکس ڈاکٹر اعظم حیات، ڈپٹی رجسٹرار شاہ روم خان، اسسٹنٹ رجسٹرار کیڈمکس عارف خان اور اسسٹنٹ رجسٹراراسٹیبلشمنٹ ملک ضیاء نے بریفنگ دی جس پر وائس چانسلرنے ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہمیںیونیورسٹی کے رجسٹرار سیکشن کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ یونیورسٹی کو ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور یونیورسٹی کے تمام اہم فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اکیڈمکس کے شعبہ کو مزید فعال کرناہے جس کے ذریعے یونیورسٹی کے طلبہء وطالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز اور ان کے طلبہء وطالبات کو تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔وائس چانسلرنے رجسٹرارڈاکٹر محمد رضوان سے کہا کہ یونیورسٹی کے ملازمین بھی ماضی کی طرح کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں جو اس ادارے اور علاقے کے لیے باعث فخر ہو اجلاس کے اختتام پروائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

ایبٹ آباد یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے زیراہتمام ”بزنس آپریشنز کے تجزیہ اور اصلاح کیلئے آپریشنز ریسرچ ٹولز“ ..

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات، نقل مافیا بے قابو

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اقرا یونیورسٹی اسلام آباد اور ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آبادکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ