اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خود کفیل بنائیں گے، رانا مشہود احمد خان

پیر 18 اگست 2014 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خود کفیل بنا رہے ہیں اور فالتو زمین کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر کے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کیا جائے گا وہ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان مولانا شوکت علی روڈ اور وحدت روڈ کو ملانے کے لئے یونیورسٹی کی اراضی پر سڑک کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، خواجہ احمد حسان، مصطفی امام، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امین اطہر، ممبران پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ اور انتظامی عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ متصل علاقے میں ٹریفک کے دباو کو کم کرنے اور عوام کو آسان سفری سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دیرینہ خواہش تھی اور اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف وقت بلکہ تیل کی بھی بچت ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف عوام بلکہ پنجاب یونیورسٹی کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے منصوبے کی منظوری کے سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ممبران سینڈیکیٹ، خواجہ احمد حسان اور احد چیمہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ یہ منصوبہ یونیورسٹی کی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے وسائل یونیورسٹی کے 67 فیصد اخراجات خود پورے کرتے ہے مگر تنخواہوں میں اضافے اور دیگر وجوہات کے باعث یونیورسٹی کے اخراجات کے باعث یونیورسٹی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اس کے علاوہ اساتذہ کو رہائشی سہولیات کی فراہمی اور تربیت ، لیبارٹریوں کے قیام، آلات کی خریداری، طلباء و طالبات کو مزید سہولیات کی فراہمی وغیرہ کے لئے مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کی بدولت سڑک کے اطراف پر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقم سے پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی وہ پہلی یونیورسٹی بن جائے گی جو مالی اعتبار سے کلی طور خود اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ معاہدے کو ممکن بنانے کے لئے گفت و شنید کا راستہ اختیار کیا گیا ہے جس سے عوام اور پنجاب یونیورسٹی دونوں مستفید ہوں ۔ احد چیمہ نے کہا کہ دو کلومیٹر طویل سڑک ، متصل سائیڈ روڈز اور نہر پر انڈر پاس کے اس منصوبے پر 1.7 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور دو ہفتوں بعد کام شروع کیا جائے گا۔ معاہدے پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ نے دستخط کئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد