- Home
- Education
- Educational News
- دیر سے سینئر سکول ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کی پروموشن پالیسی کے تحت پی ای ٹی اساتذہ کی ڈی پی ای پر ..
دیر سے سینئر سکول ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کی پروموشن پالیسی کے تحت پی ای ٹی اساتذہ کی ڈی پی ای پر تعیناتی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
بدھ 3 ستمبر 2014 21:41
تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے متوقع سینئر سکول ٹیچرز نے محکمہ تعلیم کی پروموشن پالیسی کے تحت پی ای ٹی اساتذہ کی ڈی پی ای پر تعیناتی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول چکدرہ میں متوقع سینئر سکول ٹیچرز کا ایک ہنگامی اجلاس قیوم خان کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں ضلع دیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف کیڈرز کے اساتذہ نے شرکت کی۔
اجلاس سے سینئر اساتذہ قیوم خان، حسن زیب، سیدالابرار، عبداللہ شاہ اور محمد رحمان نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال ماہ فروری میں ان کے ایس ایس ٹی اسامیوں پر ترقی کی منظوری دی جا چکی ہے اور صوبے کے اکثر سکولوں میں ایس ایس ٹی کی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پی ای ٹی اساتذہ نے عدالت سے ان ترقیوں کے خلاف سٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ کے ارباب اختیار بھی لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
اجلاس میں خیبر پختونخواہ حکومت اور محمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے اور صوبہ بھر میں خالی آسامیوں پر انھیں ترقی دی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوتی تب تک پی ای ٹی کی ڈی پی ای پوسٹوں پر ترقی بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں بہت جلد پشاور ہائی کورٹ سے ڈی پی ای ز کی بھرتی کے خلاف بھی سٹے آرڈر حاصل کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئیندہ جمعرات کو سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اہل اساتذہ کا ایک اور ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا اور تمام متاثرہ اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسی روز سہ پہر تین بجے اجلاس میں اپنی حاضری کو ئقینی بنائیں تاکہ آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔Browse Latest Health News in Urdu
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں ..
پنجاب یونیورسٹی ایشیا ء میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار
جامعہ مہران جامشورو میں "زمین کا بنجر ہونا، خشک سالی اور اقدامات" کے موضوع پر عالمی ماحولیاتی کانفرنس ..
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے
پنجاب یونیورسٹی ریڈیوسنٹر ایف ایم104.6کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی
مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ
زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس
پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا
جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا
پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..
وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی
پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری
پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد
ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس
گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..