پنجاب حکومت کا میٹرک میں 78فیصد مارکس لینے والوں کو بھی مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

بدھ 10 ستمبر 2014 15:42

پنجاب حکومت کا میٹرک میں 78فیصد مارکس لینے والوں کو بھی مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) وزیر تعلیم ، امور نوجواناں و قانون پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اس سال کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ذہین طلباو طالبات کو گزشتہ برسوں کی طرح مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے علاوہ حکومت پنجاب نے میٹرک کے امتحانات میں 78فیصد یا اس سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کوبھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے،لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا کام اگلے 10دن میں شروع کردیا جائے گا۔

الحمرا لاہور میں برگد والنٹیرنیٹ ورک ،محکمہ امور نوجواناں پنجاب اوریونائیٹڈنیشن فنڈ فار پاپولیشن کے اشتراک سے انٹرنیشنل یوتھ ڈے اور اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلے میں خصوصی تقریب سے خطاب میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں تعلیم کو پہلی ترجیح کے طور پر فروغ دیا جارہاہے۔

اس حوالے سے پنجاب میں حکمرانی کا ماڈل صحیح معنوں میں ترقی کا ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ہر طبقے کے نوجوانوں کے مسائل کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کے بعد باقاعدہ یوتھ پالیسی لاگو کی گئی ہے جس کے تحت تعلیم کے شعبے میں بھرپور پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 11ارب روپے کے فنڈسے 70ہزار طلبا طالبات اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں اور شہروں کی پسماندہ بستیوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم 15لاکھ غریب بچوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن واؤچرزکے ذریعے مفت تعلیم کی سہولت دی جارہی ہے۔

رانا مشہود احمد خاں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سال پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے رجحان کو فروغ ملا ہے کیونکہ حکومتی کوششوں کی بدولت پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے بہتر بنانے میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال پنجاب میں 25لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیتے ہیں لیکن اس سال 40لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں داخل کئے گئے ہیں۔

رانامشہود احمد خاں نے قیام پاکستان میں اقلیتوں کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے اس تجویز کی حمایت کی کہ پاکستان کے مختلف سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اقلیتی عمائدین کے بارے میں تعارفی میٹریل سکولوں کے تعلیمی نصاب میں شامل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق سے متعلق قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو محض کتابی باتیں سمجھنے کی بجائے اپنی زندگی پر لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ زندہ قوموں کا طریقہ یہی ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے دیانتدار ی اور سچائی اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنے مزاج میں برداشت کا جذبہ اپناتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم عدم برداشت والا معاشرہ بنتی جارہی ہے اور خود کو لیڈر سمجھنے والے بعض لوگ تحقیق کی بجائے سنی سنائی بات پر جذبات میں آکر ایسے فیصلے کربیٹھتے ہیں جن کا نقصان پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا۔ جنہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا، انہیں یہ احساس کیوں نہیں ہوتا کہ اس طرز عمل سے پاکستان کی معیشت کو جو دھچکا پہنچے گا اس سے کس کے ایجنڈے کی تکمیل ہوگی؟

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع