علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں پہلی بار فاصلاتی و غیر رسمی نظام تعلیم کے ذریعہ قانون کی تعلیم کا آغاز کردیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:13

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں پہلی بار فاصلاتی و غیر رسمی نظام تعلیم کے ذریعہ قانون کی تعلیم کا آغاز کردیا ہے ‘ ایل ایل ایم ) شریعہ(‘ ایم ایس )شریعہ(اور پی ایچ ڈی )شریعہ(پروگراموں میں داخلوں کا آغاز رواں سمسٹر خزاں 2014ء سے کردیا گیا ہے " یہ اعلان ڈاکٹر غلام یوسف ‘ پروگرام رابطہ کار ‘ شعبہ شریعہ اینڈ لاء فیکلٹی آف عربیک اینڈ اسلامک سٹڈیز نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قانون کی اعلی تعلیم کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے اور شعبہ قانون کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ایل ایل ایم )شریعہ(‘ ایم ایس )شریعہ(اور پی ایچ ڈی )شریعہ( کی ڈگریاں حاصل کرنے کا یہ ایک منفرد موقع ہے جو اس سے پہلے ملک بھر میں کسی تعلیمی ادارے نے متعارف نہیں کرایا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یوسف نے مزید کہا ہے کہ قانون کے شعبے میں متعارف ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز سے نہ صرف ملک بھر کے وکلاء کو اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مئیسر ہوں گے بلکہ اوپن یونیورسٹی کے قانون کے شعبے سے فارغ التحصل طلبہ و طالبات کو اندرون ملک اور بیرون ملک کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اہم تدریسی اور انتظامی عہدوں پر کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔

ڈاکٹر غلام یوسف کے مطابق ایل ایل ایم )شریعہ(‘ ایم ایس )شریعہ(اور پی ایچ ڈی )شریعہ(پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ‘ اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔ ایل ایل ایم )شریعہ (‘ ایم ایس )شریعہ(اور پی ایچ ڈی )شریعہ(میں داخلوں کی اہلیت ‘ دورانیہ ‘ کورسسز اور داخلہ فیس کی تفصیلات پراسپکٹسسز میں درج ہیں۔

ڈاکٹر یوسف نے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم پر کرکے پراسپکٹس میں درج مطلوبہ تمام اسناد اور دستاویزات کی تصدیق شدہ فوٹوں کاپیاں منسلک کر کے ڈاکٹر غلام یوسف ‘ پروگرام رابطہ کار /چئیرمین شعبہ شریعہ اینڈ لاء ‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ‘ بلاک نمبر 12‘ روم نمبر 6‘ سیکٹر H-8 اسلام آباد کے پتہ پر 19۔

ستمبر 2014ء سے پہلے ارسال کردیں۔ڈاکٹر یوسف نے مزید کہا ہے کہ ایل ایل ایم )شریعہ(اور ایم ایس )شریعہ(میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 15۔اکتوبر 2014ء کو منعقد کیا جائے گا جبکہ پی ایچ ڈی )شریعہ(کے لئے انٹری ٹیسٹ 20۔اکتوبر 2014ء کو منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو ز میں شمولیت کے لئے اہل امیدواروں کو کال لیٹر ارسال کئے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع