کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

پیر 13 مئی 2024 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم اور برسوں سے تعلیم وتدریس میں مصروف تعلیمی اداروں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے اسکول مالکان میں بددلی پھیل گئی، دوسری جانب بیس سے پچیس کلومیٹر دورسینٹر بناکر طلباء کو خواہ مخواہ جوکھم میں ڈال دیاگیا جس کے باعث طلباء باالخصوص والدین میں شدید اشتعال پایاجارہاہے۔

ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دوستوں کے اسکولوں کو نوازرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الفااسکولنگ سسٹم کے ڈائریکٹرمیاں محمدمقصود نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شرف علی شاہ کے نام درخواست ارسال کی ہے جس میںانہوں نے درخواست کی ہے کہ ہمارے اسکول میں قائم امتحانی سینٹر کہیں اور منتقل کردیا جائے تاکہ ہم انتقامی کارروائیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، کسی خاص وجہ سے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہم پر من پسند اسکولوں کو نقل کرانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے اوراسی لئے ذہنی اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے جبکہ ان میں سے کسی کو بھی کوئی ایسی وجہ نہیں ملی جس کو دیکھتے ہوئے ہمیں مورد الزام ٹھہرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف سینٹر کی وجہ سے اپنے ادارے کی ساکھ خراب نہیں کر سکتے اورنہ ہی جھوٹی افواہوں کی زد میں آ کر اپنی سالوں کی محنت اور لوگوں کا اعتماد داؤ پر لگا سکتے ہیں۔

لہٰذا ہمارے اس سینٹر کو ختم کر کے یہاں امتحانات کے لئے آنے والے بچوں کو کہیں نزدیکی کسی سنیٹر میں بھیجا جائے اور ہمیں اس تکلیف مسلسل سے نجات دی جائے۔اطلاعات کے مطابق میٹرک بورڈ کے کنٹرولر خالد احسان نے اسٹڈی برج اسکول اللہ بخش ویلج نزد احسن آباد کے طلبہ کا سینٹر البیرونی اسکول میں ڈالا تھا جس کے بعد اسکول کے مالک نے حبیب اللہ سہاگ سے اپنے تعلقات کا استعمال کر کے اپنا سینٹر البیرونی سے میچلس میں تبدیل کرایا تھا۔

اسٹڈی بریج اسکول کے مالک عزیز بیگ نے حبیب اللہ سہاگ کو خوش کرنے کے بعد اپنا سینٹر میچلس گرائمر اسکول سرجانی ٹائون میں ڈلوایا تھا جس کے بعد امتحانات سے تین روز قبل شکایت سامنے آنے کے بعد کنٹرولر خالد احسان نے اسٹڈی بریج اسکول کو میچلس سے نکال کر واپس البیرونی میں شامل کر دیا ۔دوسری طرف اسٹڈی برج اسکول کی طالبات کا سینٹر کنٹرولر خالد احسان نے میٹروپولیٹن میں ڈال دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ کو خوش کرنے کے بعد میٹروپولیٹن سے نکال کر اوک لینڈ گرائمر اسکول میں ڈال دیا تھا۔

مزکورہ اسکول 2020 میں قائم کیا گیا تھا تاہم اب تک مذکورہ اسکول کے اساتذہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں رجسٹریشن کرائی گئی ہیں نہ ہی ان کا ماہانہ کنڑی بیوشن ادا کیا جاتا ہے۔ جب کہ بعض اساتذہ کی تنخواہیں مینیمم ویج بورڈ کے مطابق بھی ادا نہیں کی جاتی ہیں۔مذکورہ اسکول کے سیکورٹی گارڈ ظہیر نے گزشتہ روز مختلف گروپوں میں الفا اسکولنگ سسٹم کیخلاف جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے مختلف پوسٹیں شیئر کیں۔

تاہم اب بھی حبیب اللہ سہاگ کے دوست کا اسکول اسٹڈی بریج اسکول، میٹروپولیٹن اسکول کے بجائے اوک لینڈ گرائمر اسکول میں غیر قانونی طور پر بچوں کو بیٹھا کر امتحانات دلوا رہا ہے۔میاں محمدمقصود کاکہناہے کہ الفاء اسکولنگ سسٹم گذشتہ 10 سالوں سے شعبہ تدریس و تعلم میں نمایاں خدمات انجام دے رہاہے، شہر بھر میں اس وقت 15 سے زائد کیمپس اور ہزاروں بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

اسی کارکردگی کی بناء پراس سال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ہمارے کیمپس واقع اللہ بخش ویلیج احسن آباد کو جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحانات کے لئے سینٹر متعین کیا تھااور باقاعدہ بورڈ کی ٹیموں نے ادارے کاوزٹ کیا اور اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر کو فائنل کیا، مگر جب سے امتحانات کا آغاز ہوا ہے تو ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اور کئی میڈیا کی ٹیمیں، بورڈ کی ویجلنس ٹیمیں بشمول میڈیا کیمروں کے ساتھ بار ہا سینٹر میں چکر لگا رہے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ آج سے ایک ایکسٹرنل سپرنٹنڈنٹ کو مکمل وقت کے لئے اسکول میں متعین کر کے بٹھا دیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد