مکئی کی طرز پر باقی فصلات میں بھی جدت لاکر زراعت کو منافع بخش بنا یا جا سکتا ہے،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

بدھ 15 مئی 2024 23:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ مکئی کی طرز پر باقی فصلات میں بھی جدت لائی جائے تو اس سے نہ صرف غذائی ضروریات کے اہداف پورے کئے جا سکتے ہیں بلکہ زراعت کو منافع بخش بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور رفحان میظ کے مابین زرعی میدان میں روابط کو بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کیا۔

معاہدے پر دستخط وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور رفحان میظ کے چیف ایگزیکٹو و منیجنگ ڈائریکٹر حمیراعجاز نے کئے۔ معاہدے کے مطابق رفحان ملز یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس ڈاکٹر محمد احسن خاں، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈاکٹر خرم ضیاء جبکہ رفحان میظ کے اعظم سعید خان، خالد عزیز، مہوش افتخار، محمد یٰسین، مصطفی زبیری، وجیہہ امجد و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ مکئی کا کاشتکار زیادہ پیداوار کی وجہ سے خوشحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گندم اور مکئی کے آٹے کی آمیزش سے چپاتی تیار کی جائے تو اس سے غذائیت کے بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی جدید پراڈکٹس کو تیار کر کے اسے مارکیٹ تک پہنچانے کے لئے کاوشیں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد سویابین امپورٹ کر رہا ہے اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تیارکردہ اقسام ایک ملین ایکڑ میں کاشت کئے جانے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ اسے عام کاشتکار تک پہنچا کر نہ صرف اس بحران پر قابو پایا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

حمیراعجازنے کہا کہ رفحان میظ پراڈکٹ 1953ء سے پہلی میظ ریفائنری کے طور پر کام کر رہی ہے جو کہ 70سال سے مکئی میں اضافے اور اس کی بہترین فوڈ پراڈکٹ بنانے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا انڈسٹری تعلقات کو فروغ دے کر انڈسٹری کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ جدت بھی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد