اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 17 مئی 2024 17:07

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین ارلی چائلڈہوڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایکسی لینس سینٹر کی عمارت کے قیام کے حوالے سے گذشتہ روز یادداشت پرد ستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، روپانی فائونڈیشن جلال الدین نے یادداشت پر دستخط کئے۔

تقریب کی صدارت قائمقام وائس چانسلر و کلیہ سماجی علوم کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے روپانی فائونڈیشن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان تعلیم کی مد میں دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج دونوں اداروں کے درمیان ارلی چائیلڈ ہوڈ ایکسی لینس سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو رہے ہیں جو بہت جلد اس سینٹر کے قیام کی صورت میں ہم دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹر کا قیام کسی کارخیر سے کم نہیں ہوگا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر روپانی فائونڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارلی چائلڈہوڈ ایکسی لینس سینٹر کا قیام خطے کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سینٹر کے قیام سے بچوں کی پرورش کے بارے میں پروگرامز،آئوٹ آف سکول چلڈرن اور والدین کی رہنمائی میں موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تقریب سے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان نے شعبہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی جانب سے پیش کئے جانے والے بی ایس، پوسٹ گریجویٹ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔چیئرمین ا رلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اطہر حسین نے ایکسی لینس سینٹرکے حوالے سے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اس تقریب میں یونیورسٹی کے پرنسپل افسران نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے   50طلباء و طالبات کو قائد اعظم وظائف کا  اہل قرار ..

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے 50طلباء و طالبات کو قائد اعظم وظائف کا اہل قرار ..

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات  کے درمیان  تقریری مقابلوں ..

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں ..

پنجاب یونیورسٹی ایشیا ء میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار

پنجاب یونیورسٹی ایشیا ء میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ادارہ قرار

جامعہ مہران جامشورو میں "زمین کا بنجر ہونا، خشک سالی اور اقدامات" کے موضوع پر    عالمی ماحولیاتی کانفرنس ..

جامعہ مہران جامشورو میں "زمین کا بنجر ہونا، خشک سالی اور اقدامات" کے موضوع پر عالمی ماحولیاتی کانفرنس ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کل پریس کانفرنس کریں گے