Akalmund Murgha - Article No. 1080

عقلمند مُرغا - تحریر نمبر 1080
تم خوش قسمت ہوں جبکہ میں سارا دن ہل چلاتا ہوں اور تم مزے سے رہتے ہوں گدھے نے کہا میرا کہا مانو تو تم بھی آرام پاﺅ گے کل کام کے وقت بیمار پڑجانا تو مالک تم سے کام نہیں لیں گا
جمعہ 9 فروری 2018
اقراءرحمان:
کہتے ہیں کسی زمانے میں ایک سوداگر تھا اور بڑا مالدار بھی تھا وہ مختلف جانوروں کی بولیاں بھی اچھی طرح سمجھتا تھا اسی دن اس نے اپنے مویشی خانے میں گدھے اور بیل کو آپس میں باتیں کرتے سنا بیل گدھے سے کہہ رہا تھا تم خوش قسمت ہوں جبکہ میں سارا دن ہل چلاتا ہوں اور تم مزے سے رہتے ہوں گدھے نے کہا میرا کہا مانو تو تم بھی آرام پاﺅ گے کل کام کے وقت بیمار پڑجانا تو مالک تم سے کام نہیں لیں گا بیل نے خوش ہوکر تجویز پر پورا عمل کرنے کا یقین دلایا سوداگر نے ان کی باتیں سن لیں مگر خاموش رہا اگلے دن جب ملازم نے بیل کے بیمار ہونے کی اطلاع دی تو سوداگر مسکرا دیا اور کہا کہ گدھے کو لے جاﺅ نوکر گدھے کو لے گیااور شام تک کام لیا رات کو جب گدھا آیا تو بیل نے شکریہ ادا کیا کہ تمہاری تجویز خوب رہی اور مجھے آرام کرنے کا موقع مل گیا گدھا دن بھر مشقت سے چور چور رتھا اس وقت تو خاموش رہا لیکن جی میں سوچتا رہا اچھی نصیحت کی کہ خود مصیبت میں پھنس گیا اگلے روز صبح سوداگر پھر مویشی خانے پہنچا تاکہ گدھے اور بیل کا معاملہ دیکھے آج اتفاقاً اسکی بیوی بھی ساتھ تھی اس وقت گدھا بیل سے پوچھ رہا تھا کہ آج کیا کرو گے؟بیل نے کہا آج بھی میں بیمار ہوں گا گدھے نے کہا نہیں ایسا غضب نہ کرنا مالک کہہ رہا تھا کہ اگر بیل تندرست نہ ہوا تو اسکو ذبح کردیا جائے گا اسلئے بہتر یہی ہے کہ آج کام پہ جاﺅ ورنہ جان کو خطرہ ہے سوداگر یہ سن کر ہنس پڑا اسکی بیوی نے حیران ہوکر پوچھا آپ کیوں ہنسے؟سوداگر نے کہا مجھے گدھے اور بیل کی باتوں پر ہنسی آگئی بیوی نے دریافت کیا کہ ان میں کیا گفتگو ہوئی؟سوداگر نے کہا یہ ایک راز ہے اگر ظاہر کردیاتو میری جان کو خطرہ ہے بیوی اصرار کرنے لگی اور کہا کہ تم بہانے بناتے ہوںدرست بات نہیں بتائی تو میں آپنے آپ کو قتل کرلوں گی۔
(جاری ہے)
Browse More Funny Stories

سناؤں تمہیں بات
Sunaoun Tumhain Baat

کار بے کار
Car Bekar

گنجے بونے
Ganjay Bonay

سب کے سب
Sab Ke Sab

لڑائی کا نتیجہ
Larai Ka Natija

آقا اور نوکر
Aaqa Aur Noker
Urdu Jokes
بیٹا ماں سے
Beta maa se
مریض ڈاکٹر سے
mareez doctor se
میں بھی آرام سے ہوں
mein bhi Aram se hon
آدمی اور اجنبی
Aadmi Aur Ajnabi
ماں بیٹے سے
maa bete se
دماغ غیر حاضر
Dimagh Ghair Hazir
Urdu Paheliyan
جال کے اوپر چڑیا آئے
jaal ke opar chirya aye
ایک کھیتی کی شان نرالی
ek kheti ki shaan nirali
دن کا ساتھی ساتھ ہی آیا
din ka sathi sath hi aya
اس سے خود بولا تو نہ جائے
us sy khud bola tu na jaye
بازو اور ٹانگیں ہیں آٹھ
bazu or tangen he aath
اپنے دیس میں پلی پلائی
apne dais me pali palai