Nach Na Janay Aangan Terha - Article No. 857

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا - تحریر نمبر 857
نتھوایک خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔اس کے ماں باپ دوسرے خانہ بدوش قبیلے سے اس کی دلہن بیاہ کرلائے تھے۔ ان کادستور تھاکہ وہ۔۔۔
منگل 3 نومبر 2015
نتھوایک خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔اس کے ماں باپ دوسرے خانہ بدوش قبیلے سے اس کی دلہن بیاہ کرلائے تھے۔ ان کادستور تھاکہ وہ دلہن کے بدلے جتنا پیسہ اس کے ماں باپ کواداکرتے دلہن کواتنا پیسہ کماکر سسرال والوں کوواپس کرتا ہوتا۔ نتھوکی دلہن کامنی کوسسرال آئے دس بارہ دن ہوگئے توساس نے اس سے کہا بس ری چھوری بہت ہوچکا دلہناپا،آج سے میرے ساتھ دھندے پرچلاکر۔
حکم کی دیرتھی کہ دلہن تیارہوگئی اور چھماچھم کرتی ساس کے پیچھے پیچھے چل پڑی۔ان لوگوں کاپیشہ تھا کہ گلی محلوں میں ناچ گانا کرکے بھیک مانگتے تھے۔یہ دونوں جب قریب کی آبادی کے ایک محلے میں پہنچیں توساس نے دفلی کی تھاپ پرزور سے ہانک لگائی۔دف پرگھنگھروں کی آواز سن کربچے جمع ہوگئے۔
(جاری ہے)
عورتیں دروازوں پر آکر جھانکنے لگیں۔نئی نویلی دلہن کولال رنگ کے گھاگرے اور چولی پرشیشوں کی کڑھائی والا چم چم کرتا دوپٹہ اوڑھے دیکھ کرایک گھر کی عورتوں نے اندربلالیا کہ اس کاناچ دیکھیں گی۔
کامنی کی ساس نے دف بجانا شروع کی اوردف کی تھاپ پرکامنی ناچنے لگی مگر ساس کواس کاناچ پسند نہ آیا۔اس نے گاہکوں کے سامنے تواسے نہ ٹوکامگرگھر آکر اس کے پیچھے پڑگئی۔
اری اے چھوری!تجھے توناچناہی نہیں آتا،کون دیکھنے گاتیرا یہ ناچنا؟لڑکی بھی چلاک تھی فوراََبولی۔
لوماں جی!میں تواچھا بھلاناچوں ہوں!ویسے ہم لوگ ناچنے ہی کھلے میدانوں میں ہیں،پرلوگوں کا آنگن ٹیڑھا تھا وہاں مجھ سے ٹھیک سے پیرنہ اُٹھا!
دلہن کی نندنے زور سے قہقہہ لگایا اور بولی’لویہ بھی اچھی رہی یعنی خودکوناچنانہیں آتااور آنگن کوٹیڑھا کہہ رہی ہے۔
جب کسی سے کوئی کام درست طریقے سے نہ ہواور وہ کوئی عذریا بہانہ کسی اور پررکھے توجھٹ یہی فقرہ زبان پر آجاتا ہے کہ ناج نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔
Browse More Funny Stories

ڈاکٹر کمال کا ٹیلیفون
Doctor Kamal Ka Telephone

مسٹر اُلٹ پلٹ
Mister Ulat Palat

پرانا حربہ
Purana Harba

میں غریب ہی اچھا
Main Ghareeb Hi Acha

بیل اور گدھا
Bail Or Gadha

گدھا بن گیا شیر
Gadha Ban Gaya Sher
Urdu Jokes
انتظار
Intezaar
حفیظ جالندھر
Hafeez jalindher
دو افیمی رات کو
do afeemi raat ko
باپ بیٹے سے
Baap Bete se
ہندو میاں بیوی
hindu miyan biwi
ایک آدمی
Aik Admi
Urdu Paheliyan
آج ہے اس کا گھر گھر نام
aaj hai uska ghar ghar naam
سیج سدا اک بہتی جائے
saij sada ek behti jaye
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
ye na ho tu koi parinda
ایک استاد ایسا کہلائے
ek ustad aisa kehlaye
لکڑی کی ڈبیہ جب ہاتھ آئی
lakdi ki dibiya jab hath ai
جنت میں جانے کا حیلہ
jannat mein jaane ka hela