Raja Ki Rani - Article No. 2450

راجہ کی رانی - تحریر نمبر 2450
بہت ہی دور ایک جنگل میں ایک بہت بے وقوف اور سُستی کا مارا راجہ رہتا تھا۔دنیا میں شاید ہی کوئی جانتا تھا کہ اُس کی سلطنت کہاں واقع ہے۔وہ سارا دن اپنے تخت پر لیٹا رہتا اور اُس کے ملازم مور کے پروں سے بنے پنکھوں سے اُسے ہوا کرتے رہتے۔
جمعرات 2 فروری 2023
بہت ہی دور ایک جنگل میں ایک بہت بے وقوف اور سُستی کا مارا راجہ رہتا تھا۔دنیا میں شاید ہی کوئی جانتا تھا کہ اُس کی سلطنت کہاں واقع ہے۔وہ سارا دن اپنے تخت پر لیٹا رہتا اور اُس کے ملازم مور کے پروں سے بنے پنکھوں سے اُسے ہوا کرتے رہتے۔ایک دن اُس نے فیصلہ کیا کہ اُسے بھی شادی کر لینی چاہئے۔
اُس نے اپنے وزیروں اور مشیروں کو دنیا کے ہر کونے میں بھیجا۔اُس کے وزیر اور مشیر بھی اُسی کی طرح کے عقل مند تھے۔اُس نے وزیروں کو کہہ کر بھیجا تھا کہ اُس کی بیوی ایسی ہو جو زمین پر بھی چل سکے اور ہوا میں بھی اُڑ سکے۔جس کی شکل انسانوں جیسی ہو لیکن وہ انسان نہ لگتی ہو۔اُس کے چار بازو اور چار ٹانگیں ہوں بے چارے وزیر اور مشیر سخت پریشانی کے عالم میں دنیا بھر میں مارے مارے پھر رہے تھے۔
(جاری ہے)
وہ ہنس کر بولا:”یہ تو بہت آسان ہے۔یہاں سے ایک بندریا پکڑو اور اپنے راجہ کیلئے لے جاؤ۔“
مشیروں وزیروں نے اُس کا کہا مانا اور ایسا ہی کیا۔راجہ نے بندریا کو دیکھا تو غصے سے کہنے لگا ”تم پاگل ہو یہ تو بندریا ہے“ تو وزیروں نے راجہ کو جواب دیا ”راجہ کا راج سلامت رہے حضور نے جو شرطیں بتائی تھیں اُس پر یہی پوری اُترتی ہے۔یہ دنیا میں واحد جاندار ہے جس کی شکل انسانوں سے ملتی ہے لیکن یہ انسان نہیں ہے۔یہ درختوں پر ایک درخت سے دوسرے درخت تک اُڑ کر جا سکتی ہے اور زمین پر بھی آسانی سے چل سکتی ہے۔یہ ٹانگوں سے بازوؤں کا کام لیتی ہے اور بازوؤں سے ٹانگوں کا۔اس لئے اس کی چار ٹانگیں بھی ہیں اور چار بازو بھی۔“
واقعی راجہ کی ساری شرطوں پر ایک بندریا ہی اُترتی تھی لہٰذا راجہ لاجواب ہو کر بے وقوفوں کی طرح اُنہیں دیکھنے لگا پھر بندریا سے تو اُس نے شادی کیا کرنی تھی وہ ساری عمر کنوارا ہی رہا لیکن لوگ بندریا کو نہیں بھولے اور راجہ کی غیر موجودگی میں اُسے بندریا کا شوہر ہی کہتے رہے۔
Browse More Funny Stories

پیاز کی باتیں
Pyaz Ki Baatein

سب کے سب
Sab Ke Sab

دھوکے کی سزا
Dhoke Ki Saza

بات سے بات
Baat Se Baat

سناؤں تمہیں بات
Sunaoun Tumhain Baat

وہ کون تھا
Wo Kon Tha
Urdu Jokes
اٹلی کے ہوائی اڈے
italy ke hawai adday
کھٹ پٹ
khat patt
دو سکھ
Do sikh
مسائل کا حل
masail ka hal
ایک شخص
Aik shakhs
گم شدگی
gumshudgi
Urdu Paheliyan
ایک استاد ایسا کہلائے
ek ustad aisa kehlaye
توڑ کے اک چاندی کو کوٹھا
tour ke ek chandi ka kotha
ہم نے اگلا اس نے کھایا
hum ne ugla usne khaya
دن کو اس کا کام نہیں ہے
din ko uska kaam nahi hai
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he
آپ نے ہاتھ میں اسے سمبھالا
apny hath me is shambhala