Doctor - Joke No. 560

ڈاکڑ - لطیفہ نمبر 560

ایک ڈاکٹر نے اسکول کے معائنے کے دوران ایک بچے سے پوچھا:”بیٹا! جنت میں جانے کے لئے کون سا کام سب سے ضروری ہے“۔ بچے نے کچھ دیر سوچ کر جواب دیا:”مر جانا چاہیے“۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے دوبارہ پوچھا:”تمھاری بات کسی حد تک درست ہے لیکن ایک کام ایسا ہے جو ہمیں مرنے سے پہلے کرنا پڑتا ہے‘ شاباش ذرا ذہن پر زور دے کر بتاوٴ؟“۔ بچے نے معصومیت سے جواب دیا:”جناب! ہمیں بیمار ہو کر ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے“۔

Urdu Jokes