Chootay Bachon Ke Danoton Ki Safai - Article No. 1184

چھوٹے بچوں کے دانتو ں کی صفائی - تحریر نمبر 1184
بچے جیسے جیسے بڑے ہو جاتے ہیں والدین ان کی ذاتی صفائی کی ذمہ داریوں سے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے سب کچھ ان کے اوپر چھوڑ دیتے ہیں ۔بچوں کو خود مختار بنانا اچھی بات ہے
ہفتہ 15 ستمبر 2018
بچے جیسے جیسے بڑے ہو جاتے ہیں والدین ان کی ذاتی صفائی کی ذمہ داریوں سے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے سب کچھ ان کے اوپر چھوڑ دیتے ہیں ۔بچوں کو خود مختار بنانا اچھی بات ہے لیکن جو ذمہ داریاں ہم ان کو سونپ رہے ہیں ‘اس کے بارے میں مکمل معلومات دینا بھی ہمارا فرض ہے ۔بچوں کے دانتوں کی صفائی کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نکات کو دھیان میں رکھنا اہم ہے ۔اس بات پر توجہ دیں کہ آپ کا بچہ دن میں کم از کم 2مرتبہ برش کرتا ہو ۔
صبح برش کرنے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ بچہ کھانے کے بعد برش کرے ۔کھانے کے بعد برش کرنے سے کھانے کے جو ذرات دانتوں میں پھنسے رہ جاتے ہیں وہ صاف ہو جاتے ہیں ۔اسی طرح بیکٹیریا بھی بچوں کے دانتوں پر حملہ آور نہیں ہوتے ہیں ۔بچے کو درست طریقے سے برش کرنا سکھائیں ۔
(جاری ہے)
صرف ٹوتھ پیسٹ لگا کر جھاگ بنا لینا اور اپنی سانسوں کو تازہ بنا لینا ہی کا فی نہیں ہوتا ہے ۔
ہر کھانے کے بعد کلی کرنے کی عادت پختہ کروائیں ۔حالانکہ ہر کھانے کے بعد برش کرنا بہترین ہے لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے ۔اچھی طرح کلی کرنا بہتر ہے ۔برش کرنا اور کلی کرنا اس کے لئے ایک مشغلہ بنائیں کہ وہ پوری دلچسپی اور دلجمعی سے یہ کام کرے۔یہ ایک صحت مند عادت ہے ۔بچے کو تر غیب دیں کہ وہ کھانے کے بعد سوئیٹ ڈش لینے کی بجائے پھل کھانے کو تر جیح دے ۔
پھل‘ دانتوں کو قدرتی طور پر صاف کرتے ہیں جبکہ سوئیٹ ڈشز اور دیگر میٹھی اشیاء بیکٹیریا کو دعوت دیتی ہیں ۔پھل‘ دانتوں کو قدرتی طور پر صاف کرتے ہیں ۔جبکہ سوئیٹ ڈشز اور دیگر میٹھی اشیاء بیکٹیریا کو دعوت دیتی ہیں ۔اپنے بچے کو چا کلیٹس‘ سوفٹ ڈرنکس اور آئس کریم کا شوقعین بنانے اجتناب کریں ۔غیر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دانتوں کے لئے بھی مضر ہوتے ہیں ۔6ماہ میں ایک مرتبہ بچے کو ڈینٹسٹ کے پاس لے جا کر مکمل معائنہ کروانا چاہیے۔دودھ کے دانت گرنے اور نئے دانتوں کے نکلنے کے دوران بھی ڈینٹسٹ سے معائنہ کروائیں ۔Browse More Mutafariq Mazameen

مائیکروسافٹ کی شہزادی
Microsoft Ki Shahzadi

چھپر پھاڑ کر
Chapar Phar Kar

ریل گاڑی
Rail Gari

محسن
Mohsin

میں بھی پاکستان ہوں
Main Bhi Pakistan Hoon

مسلم دنیا، عیداور بچے
Muslim Dunya Eid Aur Bachay
Urdu Jokes
ایک چھوٹی لڑکی
Aik choti larki
مالک نوکر سے
Malik Nokar Se
شاعر
Shayar
نئی سیکرٹری
ni secretary
ڈاکٹر کے فرائض
dr ke faraiz
ڈاکٹر اور مریض
doctor aur mareez
Urdu Paheliyan
بازو اور ٹانگیں ہیں آٹھ
bazu or tangen he aath
صدیوں کا ہے اک گلزار
sadiyon ka hai ek gulzar
جب بھی دسترخوان بچھایا
jab bhi dastarkhwan bichaya
دیکھے سارے ایک جگہ پر
dekhy sary aik jaga per
پانی کے اندر ہی بولے
pani ke andar hi bole
اک چھت کا ہے ایسا سایا
ek chhat ka hai aisa saya