Deeni Aur Dunyavi Taleem - Article No. 787

دینی اور دنیاوی تعلیم - تحریر نمبر 787
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ازحد ضروری ہے،ہم مسلمان ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ہے جبکہ اسلامی تعلیمات ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے
ہفتہ 9 مئی 2015
رامین:
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ازحد ضروری ہے،ہم مسلمان ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ہے جبکہ اسلامی تعلیمات ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،اسلام سے دوری دین سے دوری ہے۔اسلامی تعلیمات اپنانے اور اس پرعمل پیرا ہونے سے ہی ہماری آخرت سنور سکتی ہے۔زیادہ تر والدین انگلش میڈیم سکولوں کوترجیح دیتے ہیں،وقت کے ساتھ ساتھ سرکاری وغیر سرکاری انگلش میڈیم سکولوں میں داخلہ وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے اور وقت کے مطابق چلنا اچھی بات ہے ،یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو داخل کروانے کے لئے انگلش میڈیم سکولوں کا رْخ کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
ارفع پبلک سکول (ٹرسٹ) اسلامی اور انگلش تعلیم کا حسین امتزاج ہے ارفع پبلک سکول تجارت نہیں عبادت کے نیک جذبہ سے آج سے ایک سال قبل مکمل کیا گیا تھا سکول کی عمارت جدید تقاضوں کے ہم آہنگ ہے 42 کشادہ کلاس رومز پر مشتمل ہے یہاں پر 1200 طلبا و طالبات کے داخلہ کی گنجائش ہے اس وقت طلبا و طالبات کی تعداد 200 کے قریب ہے جبکہ نرسری تا مڈل داخلہ جاری ہے یہاں پر داخلہ مکمل فری ہے فیس کا اختیار بھی طلبا کے والدین کو دیا گیا ہے کہ جو فیس وہ آسانی کے ساتھ دے سکیں وہ دیں غریب نادار اور یتیم طلباء کے لئے فیس کی کوئی حد مقرر نہیں ارفع پبلک سکول کے چیف آرگنائز ابوعمر شیخ محمد نعیم بادشاہ نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ارفع پبلک سکول تعمیر کرنے کا مقصد عام لوگوں تک معیاری تعلیم سے روشناس کروانا ان کا عزم ہے کہ عام آدمی کا بچہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا ایک اہم فرد بن کر ملک و قوم کی بھر پور خدمت کر سکے نعیم بادشاہ نے بتایا کہ وہ ارفع پبلک سکول کو جلد میٹرک کا درجہدینگے اور وہ مستقبل میں ایک بڑے کالج کی تعمیر کا بھی ارادہ بھی رکھتے ہیں۔گزشتہ دنوں ارفع پبلک ٹرسٹ سکول میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور سیاسی شخصیات نے شرکت کی،سکول کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر اول، دوم اور سوئم آنے والے طلبا و طالبات انعامات سے نوازا گیا یہ انعامات قومی اسمبلی کے رکن جناب پرویز ملک نے تقسیم کئے۔
Browse More Mutafariq Mazameen

ایک اور ایک بارہ
Aik Or Aik Baara

عید کی خوشیاں۔۔۔۔۔۔ اداس لمحے
Eid Ki KhushiyaaN

وطن کی مٹی گواہ رہنا…!!
Watan Ki Matti Gawah Rehna

اب پچھتائے کیا ہووت
Ab Pachtawe Kiya Howat

اندھیر نگری
AndherNagri

رسول پاکﷺ کی پیاری صورت
Hazoor-e-Pak (SAW) Ki Piyari Sooraat
Urdu Jokes
ایک جہاز کے ڈوبنے کا خطرہ
aik jahez ke doobne ka khatra
ٹارزن کے آخری الفاظ
Tarzan Ke Akhri Alfaz
تین دوست
Teen dost
بیرا مینیجر سے
berra manager se
دیہاتی
dehati
نو دولتیے
no doltye
Urdu Paheliyan
ایک ہی گھر میں رہنے والے
ek hi ghar me rehne waly
جس نے بھی وہ ساز بجایا
jis nay bhi woh saaz bajaya
پہیے دن میں جتنے کھائیں
pahiye din me jitne khaen
دیکھا ہم نے ایک گدھا
dekha hamne ek gadha
جب بھی وہ میدان میں آئے
jab bhi wo medan me ae
نیچے سے اوپر جاتی ہے
neechy se oper jati he