
Dosti Aik Anmool Rishta - Article No. 815
دوستی ایک انمول رشتہ
اگر آپ پریشان ہیں اداس رہتے ہیں۔ عدم اعتمادی اور احساس کمتری کا شکار ہیں۔ مستقبل کی طرف سے مایوس ہوچکے ہیں کوئی غمگسار نظر نہیں آتا تو حوصلہ نہ ہاریں ، مایوس نہ ہوں۔ صرف ایک کام کریں اپنی ناکامیوں پر آنسو نہ بہائیں
ہفتہ 11 جولائی 2015

اگر آپ پریشان ہیں اداس رہتے ہیں۔ عدم اعتمادی اور احساس کمتری کا شکار ہیں۔ مستقبل کی طرف سے مایوس ہوچکے ہیں کوئی غمگسار نظر نہیں آتا تو حوصلہ نہ ہاریں ، مایوس نہ ہوں۔ صرف ایک کام کریں اپنی ناکامیوں پر آنسو نہ بہائیں۔ قسمت کو الزام نہ دیں اپنی کوتاہیوں پر خود مالمت نہ کریں کیونکہ خوش قسمتی اور کامیابی اگلے موڑ پر آپ کا انتظار کررہی ہے قدم بڑھائے اور خوش قسمتی کی اس خوبصورت دیوی کو گلے لگا لیجئے۔ یہ ہر مایوس اور نامرد انسان کی منتظر رہتی ہے۔ اس کا نام ہے․․․․دوستی“
ہر درد کی دوا، ہر دکھ کا علاج ، ہر کامیابی کا راستہ ، ہر بیماری کی صحت دوستی میں ہے۔ یہ وہ واحددوا ہے جو ہر ایک حاصل کر سکتا ہے۔ یہ انمول ہے اور اس کی صرف ایک قیمت ہے۔
(جاری ہے)
محبت جو ہر ایک ادا کرسکتا ہے۔
اس کے حصول کی صرف ایک ہی شرط ہے اگر آپ دوستی حاصل کرنے کے آرزو مند ہیں تو اپنی صحت کو غصے اور نفرت سے زیادہ مضبوط بنائیے۔ صداہمت کا رویہ اختیاز کیجئے کیونکہ تھوڑا سا جھک جانا ٹوٹ جانے سے بہتر ہے۔اللہ سب سے زیادہ اس کو دوست رکھتا ہے جو اس کے بندوں کو دوست رکھتا ہو۔ (ارشاد نبوی)
بہترین دوست وہ ہے جو تمہاری لغزشوں کو فراموش کردے اور تمہارے احسانات کو یاد رکھے۔
یہ وہ انمول اصول ہیں جن کی پیروی کرنے والا سچے اور مخلص دوستوں سے کبھی محروم نہیں رہتا۔ دوستی کی راہ میں سب سے بڑی مشکل یہ حائل رہی ہے کہ ہم محبت کرنے کے بجائے صرف چاہے جانے کی آرزو رکھتے ہیں۔ اس رکاوٹ کو دور کر دیجئے ۔ آپ پڑھیے اپنے ساتھیوں ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور ان تمام افراد سے جو رابطہ میں آتے ہیں محبت اور ہمدردی کا رویہ اختیار کریں ہر ایک سے شیریں زبان اور پیار کے لہجے میں مخاطب ہوں ، ہر اک کے دکھ میں شریک رہیں جس سے بھی ملیں مسکراکے ملیں ہر ایک سے تعاون کریں اور پھر دیکھیں کہ یہ زندگی کس طرح مسرتوں کا گہوارہ بن جاتی ہے ۔
مزید متفرق مضامین

سنہرے اقوال
Sunehre Aqwal

بادشاہ کی نیت خراب ہے
Badshah Ki Niyyat Kharab Hai

اکیلا قیدی
Akaila Qaidi

میں بہرا ہوں
Main Behra Hoon

چینی بچوں میں ویڈیو گیمز کے منفی اثرات
Cheeni Bachon Mein Video Games Ke Manfi Asraat

ابو کا دوست
Abbu Ka Dost

نرالی تر کیب
Nirali Tarkeeb

سُرخ لہلہاتے گلاب
Surakh Lehlahate Gulab

جوبوئیں گے وہی کاٹیں گے
Jo Boyen Ge Wohi Katian Gay

بچوں کیلئے عید کی تیاری
Bachoon K Liye EID Ki Tiyari

جاڑا لوٹ آیا
Jara Lout Aaya

اپنا گھر
Apna Gher
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.