Patang Aur Ehtiyat - Article No. 2744

پتنگ اور احتیاط - تحریر نمبر 2744
پتنگ اُڑانے کی جگہ بالکل مناسب اور الگ تھلگ ہونی چاہیے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو
بدھ 29 جنوری 2025
کاشف پانچویں جماعت میں پڑھتا تھا۔اسے پتنگ اُڑانے کا بہت شوق تھا۔ایک دن اس نے راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار کو گرا ہوا دیکھا۔وہ شدید زخمی تھا۔دراصل کچھ بچے پتنگ اُڑا رہے تھے اور پتنگ کا دھاگا (مانجھا) اس کی گردن میں پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے گردن پر کٹ لگ گیا تھا۔لوگ اس کی گردن میں پھنسا ہوا دھاگا نکال رہے تھے اور وہ بے چارہ درد سے کراہ رہا تھا۔یہ منظر دیکھ کر کاشف کو پتنگ اُڑانے والوں پر بہت غصہ آیا اور اس نے خود بھی پتنگ نہ اُڑانے کا عزم کر لیا۔
اس دن سے کاشف نے پتنگ اُڑانی بالکل چھوڑ دی۔ایک دن اس کے ابو نے پوچھا:”بیٹا! کیا بات ہے، تم نے آج کل پتنگ اُڑانی بالکل چھوڑ دی ہے۔کیا کسی سے کوئی جھگڑا وغیرہ ہوا ہے؟“
کاشف نے وجہ بتائی۔
(جاری ہے)
یہ سن کر کاشف کے ابو بہت خوش ہوئے پھر انھوں نے کہا:”بیٹا! پتنگ اُڑانا کوئی بُرا کھیل نہیں۔
اگر دوسروں کا بھی خیال رکھا جائے۔پتنگ اُڑانے کی جگہ بالکل مناسب اور الگ تھلگ ہونی چاہیے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو۔“یہ سن کر کاشف نے پوچھا:”ابو! ایسی جگہ کونسی ہو گی؟“
ابو نے مسکرا کر کہا:”میدان میں اور کہاں۔“
بس اس دن کے بعد سے جب بھی ابو کو وقت ملتا وہ کاشف کو اپنے ساتھ گاؤں سے کچھ قریب ہی میدان میں لے جاتے جہاں وہ خوب پتنگ اُڑاتا۔وہاں آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے حادثے کا امکان بھی نہیں تھا۔
Browse More True Stories

چوتھا سیب
Chottha Saib

قلعی کھل گئی
Qali Khul Gayi

مصلحت
Maslehat

ہاتھیوں کا گاوٴں
Hathion Ka Gaon

خلیفہ کا چراغ
Khaleefa Ka Charaagh

نصیحت کا اثر
Naseehat Ka Assar
Urdu Jokes
نذیر احمد زاپد حسین سے
Nazir ahmad zapped hussain se
بدھو وکیل
Budhoo Wakeel
ہوٹل کے مینجر
hotel ke manager
پولیس اور افسر
police aur officer
ایک لڑکی اپنی سہیلی
Aik larki apni saheli
ایک لڑکا
Aik larkaa
Urdu Paheliyan
مخمل کے پردے خوشبو کا گھر
makhmal ke parde khushboo ka ghar
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
چھوڑا مت تم اس کا ہاتھ
chodo mat tum uska hath
نیچے سے اوپر جاتی ہے
neechy se oper jati he
پانی سے ابھرا شیشے کا گولا
pani se bhara sheeshe ka gola
ہرا ہرا یا پیلا پیلا
hara hara ya peela peela