مولانا طارق جمیل نے صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کر دی

دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گر پڑا تھا ،تمام لوگوں سے دعا کی درخواست ہے ، مولانا طارق جمیل

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 11:07

مولانا طارق جمیل نے صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کر دی
لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جون 2020ء ) مولانا طارق جمیل نے صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کر دی ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہو جانے کے باعث اچانک گر پڑے تھے۔ اور زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کی دعا سے ٹھیک ہوں ، صحت کیلئے آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

جس کے بعد صارفین بھی مولانا طارق جمیل صاحب کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے نظر آئے ۔ مولانا طارق جمیل کی بات کی جائے تووہ پاکستان اور پوری دنیا میں ایک مشہور نام ہے۔ انہیں اسلام کی تعلیمات کے وسیع علم کے لئے جانا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی دینی تعلیمات کا احترام کرتے ہیں۔
پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان کا اندازہ گفتگو سب سے الگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سننے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ کہ مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔

پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا طارق جمیل صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہتا رہا ہے۔ مولانا عمران بشیر نے اس موقع پر امت مسلمہ سے دعا کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طبیعت تشویشناک ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments