مظفرگڑھ ، تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر اُبلتا پانی پھینک دیا

مظفر گڑھ کے شہری ڈاکٹر عبدالرشید کی تیسری شادی کا معلوم ہونے پر دوسری بیوی مشتعل ہوئی ، پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 12:17

مظفرگڑھ ، تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر اُبلتا پانی پھینک دیا
مظفر گڑھ (ا ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 جون 2020ء ) تیسری شادی کرنے پر دوسری بیوی نے شوہر پر اُبلتا پانی پھینک دیا ، تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے شہری کو تیسری شادی مہنگی پڑ گئی ، بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرشید کی تیسری شادی سے متعلق پتہ چلنے پر دوسری بیوی مشتعل  ہو گئی اور کھولتا پانی اس پر ڈال دیا ۔ اُبلتا پانی پھینکنے کے باعث ڈاکٹر عبدالرشید کا 45 فیصد جسم جھلس گیا جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ابتدائی معلومات پر پولیس کی جانب سے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے خاتون کو مختصر مدت کے لئے حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد اسے جانے دیا۔ یاد رہے اس سے قبل کراچی میں بغیر اجازت تیسری شادی کرنے پر بیوی نے دُلہے کی درگت بنا دی تھی ۔

(جاری ہے)

ٗ باراتیوں نے بھی مل کر دُلہے کی پٹائی کی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلا ک ایل میں دُلہے کو تیسری شادی اس وقت مہنگی پڑ گئی تھی جب اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں داخل ہوئی، فلمی اندار میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کا پول کھول دیا جو تیسری شادی کر رہا تھا۔ باراتیوں کو دُلہے آصف کی پہلے کی گئی شادیوں کا علم ہو ا تو انہوں نے دُلہے کی خوب عزت افزائی کی اور مار پٹائی شروع کردی ۔

ساتھ ہی ساتھ اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ جان بچانے کے لئے آصف بس کے نیچے چھپ گیا ۔ دُلہن والوں نے دھلائی کرنے کے بعد آصف کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے دُلہے کو گرفتار کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کو پولیس سٹیشن بلا لیا۔ تاہم پولیس نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں حل ہو گا۔دُلہے کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، جس پر پولیس نے  آصف کو رہا کر دیا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments