فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی نئی جھلک جاری

پیر 6 نومبر 2017 11:16

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی نئی جھلک جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں سلمان خان سوزوکی سپورٹس بائیک پر ایک صحرا میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم 2012میں بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کا سیکوئل فلم ہے ۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم22دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 11:16:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :