فلم ’’دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 14 اپریل 2017 20:00

فلم ’’دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) معروف اداکار ریان رینلڈز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرک ہیوگس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کیلئے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز سمیت سیمیول ایل جیکسن،گیری اولڈ مین،ایلوڈے ینگ،سلمہ ہائیک،کرسٹی مچل اور سیم ہیزلڈائن شامل ہیں۔ڈیوڈ ایلیسن اور مارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 14/04/2017 - 20:00:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :