کراچی:کنسرٹ کے دوران ہجوم نے گلوکار عاطف اسلم پر خالی بوتلوں کی بارش کردی

شرمناک سلوک پر عاطف اسلم گانا ادھورا چھوڑ کر چلے گئے،کنسٹر ٹ میں شدید بد نظمی کے بعد فائرنگ بھی ہو گئی، متعدد افراد زخمی

بدھ 26 اپریل 2017 14:01

کراچی:کنسرٹ کے دوران ہجوم نے گلوکار عاطف اسلم پر خالی بوتلوں کی بارش کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) کراچی میں کنسرٹ کے دوران ہجوم نے عاطف اسلم پر خالی بوتلوں کی بارش کردی ،اس شرمناک سلوک پر عاطف اسلم گانا ادھورا چھوڑ کر چلے گئے جبکہ کنسٹر ٹ میں شدید بد نظمی کے بعد فائرنگ بھی ہو گئی جس کی وجہ سے علی ظفر بھی گھبر ا گئے اور کنسرٹ میں پرفارم کیے بغیر ہی چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کراچی میں کنسرٹ ہوا جس میں شدید بد نظمی دیکھی گئی ،عاطف اسلم سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ ہجوم نے ان پر بوتلیں برسانا شروع کردیں ،اس طوفان بد تمیزی پر عاطف اسلم گانا ادھورا چھوڑ کر سٹیج سے چلے گئے۔

اسی دوران کنسرٹ میں شدید بد نظمی دیکھنے میں سامنے آئی۔اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان لڑائی ہو گئی جن کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کنسرٹ میں علی ظفر نے بھی پرفارم کرنا تھا تاہم کنسرٹ کی انتہائی خراب صورتحال دیکھ کر انہوں نے پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کنسرٹ میں بدنظمی کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وہاں موجود ایک باپ کا بیٹا گم ہو گیا تھا جس پر وہ ساونڈ سسٹم پر اعلان کروانا چاہتا تھا لیکن اس کو اجازت نہ ملی تو وہ انتظامیہ کے ساتھ الجھ پڑا۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 14:01:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :