بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسقیی 4 زبانوں میںترتیب دیدی

جمعہ 23 جون 2017 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کے لئے 4 زبانوں میں موسیقی ترتیب دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ری دیوی کی فلم ’’موم‘‘4 الگ الگ بھارتی زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے اور ان ساری زبانوں میں اے آر رحمان نے موسیقی ترتیب دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہاہے کہ اے آر رحمان نے فلم کیلئے لاجواب موسیقی دی ہے۔ان کا کام ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے اور ان کی موسیقی کی وجہ سے فلم میں ایک الگ سی رونق آگئی ہے اور شائقین اس فلم کی موسیقی سن کر لوگ لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم مام 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 11:10:06