ْرجنی کانت کی بیٹی سندرایا نے نمائش کے لیے تیار اپنی تامل فلم ولائلا پتادھری 2کی نمائش موخر کردی

منگل 25 جولائی 2017 14:44

ْرجنی کانت کی بیٹی سندرایا نے نمائش کے لیے تیار اپنی تامل فلم ولائلا پتادھری 2کی نمائش موخر کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی سندرایا نے نمائش کے لیے تیار اپنی تامل فلم ولائلا پتادھری 2کی نمائش موخر کردی۔سپراسٹار کی 32 سالہ بیٹی سندرایا رجنی کانت کی بطور پروڈیوسر یہ دوسری فلم تھی، اس سے پہلے انہوں نے 2014 میں اسی فلم کا پہلا حصہ بنایا تھا، جو سپرہٹ ثابت ہوا۔وی آئی پی 2 کو رواں ماہ 28 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم پروڈیوسر سندرایا رجنی کانت نے فی الحال فلم کی نمائش مخر کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

امید ہے کہ وی آئی پی 2 کو اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔وی آئی پی 2 کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں بولی وڈ سپر اسٹار کاجول بھی شامل ہیں، جو ایک بااثر بلڈر خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ریئل اسٹیٹ کے کاروبار اور بلڈر مافیا کی بااثر خاتون کے منفرد روپ میں نظر آنے والی کاجول کے ساتھ تامل اسٹار دھنوش ایک انجنیئر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

دھنوش کا شمار تامل فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا، جس چند ہی دنوں میں 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا تھا۔فلم کے ٹریلر کو ایک کروڑ سے زائد افراد کے دیکھے جانے اور ہزاروں افراد کی جانب سے فلم کی تعریف کیے جانے کے بعد ادکار دھنوش نے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔تامل زبان میں بننے والی اس فلم کا للکار کے نام سے ہندی ورژن بھی تیار کیا جائے گا، کاجول اور اداکار دھنوش پہلی بار بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس سے پہلے کاجول 1997 میں تامل فلم منسارا کنا میں نظرآئیں تھیں، 10 سال بعد وہ ایک بار پھر تامل فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :