سنیل شیٹھی نے فلم نگری میں انا پکارے جانے کی وجہ بتا دی

پیر 31 جولائی 2017 21:05

سنیل شیٹھی نے فلم نگری میں انا پکارے جانے کی وجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے فلم نگری میں اصلی نام کی بجائے "انا" پکارے جانے کی وجہ بتا دی۔سنیل شیٹھی کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلمی کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی کردار کیے ہیں جس میں کامیڈی، رومانوی اور ایکشن کردار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار کی بیٹی اور بیٹا بھی بالی وڈ نگری میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن انہیں اب بھی فلم نگری میں انا کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے۔سنیل شیٹھی نے حال ہی میں انا پکارے جانے کے راز سے پردہ کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ 2002 میں فلم کانٹے کے سیٹ پر سنجے دت انہیں انا کہہ کر بلاتے تھے جس کا مطلب بڑے بھائی کے ہیں لیکن امیتابھ بچن کی جانب سے انا بلانے کے بعد سے انہیں اس نام سے پکارا جانے لگا ہے۔خیال رہے کہ سنیل شیٹھی ان دنوں نوجوان اداکاروں سدھارت ملہوترا اور جیکولین فرنینڈس کی فلم اے جینٹل مین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 21:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :