فلم ’’نیوٹن ‘‘حقیقت پر مبنی فلم ہے، امیتابھ بچن

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:17

فلم ’’نیوٹن ‘‘حقیقت پر مبنی فلم ہے، امیتابھ بچن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ’’نیوٹن ‘‘حقیقت پر مبنی فلم ہے جس میں زندگی کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر فلم ’’نیوٹن ‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم’’ نیوٹن ‘‘میں زندگی کے حقیقی پہلوئوں کی عکاسی کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہے۔ اداکار راج کمار رائو نے فلم کو سراہنے پر اداکار امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا ہے، فلم میں کہانی سرکاری کلرک کے گرد گھومتی ہے جسے باغیوں کے قصبے میں الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے اور اس دوران سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم جمعہ کو ریلیز کی گئی۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:17:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :