ٹی وی انڈسٹری نے فلمی صنعت کو نئی زندگی دی‘ عتیقہ اوڈھو

عید الاضحی پر پنجاب نہیں جائونگی اور نامعلوم افراد 2 کی کامیابی نے فلم پروڈیوسرز کو ایک نئی راہ دکھائی

منگل 26 ستمبر 2017 12:01

ٹی وی انڈسٹری نے فلمی صنعت کو نئی زندگی دی‘ عتیقہ اوڈھو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) اداکارہ، پروڈیوسر اور ماڈل عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اچھے سکرپٹ اور کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ کم اور معیاری کام سے فنکارا پنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔ یہی صورتحال فلموں میں رہی، کم فلموں میں کام کیا اور اپنے طورپر عمدہ کردار نگاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہدایتکارہ مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے کر کے فلمی دنیا میں انٹری دی تو اب تک کئی فلم پروڈیوسرز رابطے کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر پنجاب نہیں جائونگی اور نامعلوم افراد 2 کی کامیابی نے فلم پروڈیوسرز کو ایک نئی راہ دکھا دی۔ ملکی فلم انڈسٹری میں فارمولہ فلموں کا دور ختم ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا ٹی وی انڈسٹری نے فلمی صنعت کو نئی زندگی دی، ہمیں اب اس حقیقت کو مان لینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 12:01:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :