لاہور میں گرینڈ پروگرام ہرلحاظ سے منفرد اوریادگارثابت ہوتے ہیں‘اداکارہ سعیدہ امتیاز

فلم میکرز، ڈرامہ پروڈیوسرز کودوبارہ اس شہر کو فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کا گہوارابنانے کے لیے کوششیں کرنا چاہیں لاہور ایک واحد شہر ہے جوپہلے ہی دنیا بھرمیں اپنے رہن سہن اورثقافتی اعتبارسے منفرد پہچان رکھتا ہے‘انٹرویو

پیر 20 نومبر 2017 11:54

لاہور میں گرینڈ پروگرام ہرلحاظ سے منفرد اوریادگارثابت ہوتے ہیں‘اداکارہ سعیدہ امتیاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ لاہور ایک طرف ثقافتی ورثہ سے مالامال ہے تو دوسری طرف فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نام کمانے والے عظیم فنکاروں کا تعلق بھی لاہورسے رہا ہے تاہم اگر پاکستانی فلم انڈسٹری اورفنون لطیفہ کے دیگرشہروں کے ذریعے اس تاریخی شہرکوبین الاقوامی سطح پرپروموٹ کیا جائے تواس سے فلم ٹریڈ کوہی نہیں بلکہ میوزک، ٹی وی، فیشن اوردیگرشعبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ لاہور کو فن وثقافت کا گہوارا کہا جاتا ہے۔ ایک طرف یہ تاریخی شہر ثقافتی ورثہ سے مالامال ہے تو دوسری طرف فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نام کمانے والے عظیم فنکاروںکا تعلق بھی لاہورسے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس اعتبار سے لاہورکوہمیشہ ایک خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ یہاں پرمنعقد ہونے والے گرینڈ پروگرام ہرلحاظ سے منفرد اوریادگارثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی انداز سے پیش کیے جانے والے پروگراموں میں جہاں لاہورکی ثقافت دکھائی دیتی ہے وہیں یہاں کے فنکارکسی بھی پروگرام کو چار چاند لگانے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ ایسے میں اگرپاکستانی فلم انڈسٹری اورفنون لطیفہ کے دیگرشہروں کے ذریعے اس تاریخی شہرکوبین الاقوامی سطح پرپروموٹ کیا جائے تواس سے فلم ٹریڈ کوہی نہیں بلکہ میوزک، ٹی وی، فیشن اوردیگرشعبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ دیکھا جائے توموجودہ حالات میں فنی سرگرمیاں بہت محدود ہوچکی ہیں اورلوگوںکی بڑی تعداد کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابرہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے لاہورمیں فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کی رونقیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اس شہرکے باسیوں کا جوش وخروش اوران ایونٹس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگ آج بھی تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ایسے میں فلم میکرز، ڈرامہ پروڈیوسرزاوردیگرفنون کے کرتا دھرتاؤں کوچاہیے کہ وہ اس شہر کو دوبارہ سے فنون لطیفہ کا گہوارا بنانے کے لیے کوششیں کریں۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ یہ ایک واحد شہر ہے جوپہلے ہی دنیا بھرمیں اپنے رہن سہن اورثقافتی اعتبارسے منفرد پہچان رکھتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ لاہورکی تاریخی حیثیت اورکلچرسے فائدہ اٹھایا جائے اوراس شہر کے خوبصورت کلچرکواپنی فلموں اورڈراموں کے ساتھ دیگرطریقوں سے مزید پروموٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن ایسا کرلیا جائے توبہت بڑی تعداد میں سیاح یہاں آنے لگیں گے۔ اس سلسلے میں حکومت کوبھی اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :