سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ہال میں شام غزل کا انعقاد

ماسٹر عنایت حسین موسیقارکے شاگرد او رممتاز غزل گائک علی رضا خان‘ سلیم بزمی، غلام عباس فراست اوردیگر فنکاروںنے غزلیں پیش کیں

پیر 20 نومبر 2017 13:14

سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ہال میں شام غزل کا انعقاد
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ہال میں شام غزل منعقد ہوئی ۔شام غزل میںماسٹر عنایت حسین موسیقارکے شاگرد او رممتاز غزل گائک علی رضا خان‘ سلیم بزمی، غلام عباس فراست اوردیگر فنکاروںنے غزلیں پیش کیں ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودہا ندیم محبوب تھے ۔

(جاری ہے)

پروگرام میںغزل گائیگ کے علاوہ معروف آرٹسٹ انعام خان ،صدرسرگودہا پریس کلب آصف حنیف ،صدر ایڈیٹرزکونسل ملک الطاف ،ملک مجیداعوان اور شیخ آصف اقبال کے علاوہ شہریوں ،فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

شائقین نے شام غزل میں خوب دلچسپی لی اورکمشنر ندیم محبوب کی ہدایات کے تحت سرگودہا آرٹس کونسل کی ثقافت اور تفریحی پروگراموں کے فروغ میں دلچسپی اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :