اداکارہ میرا عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں،کل دوبارہ سماعت ہوگی

منگل 2 جنوری 2018 19:25

اداکارہ میرا عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں،کل دوبارہ سماعت ہوگی
لاہور۔2 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) لاہور کی سول عدالت میں سکینڈل کوئین اداکارہ میرا عدالتی حکم کے باوجو عدالت پیش نہ ہوئی جس پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے عتیق الرحمان کو شہادت کے لیے کل بدھ کو طلب کرلیا۔ سول فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے منگل کو اداکارہ میرا کو اپنا بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کررکھا تھا،تاہم ادکارہ کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے معافی کی درخواست دی گئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج بدھ تک کے لے ملتوی کردی۔

عدالت نے آج عتیق الرحمان کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی شہادت قلمبند کروانے کا بھی حکم دے دیا۔اداکارہ میرا کی جانب سے 2009 میں تکذیب نکاح کیس کو عدالت میں چیلنجکیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 02/01/2018 - 19:25:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :