جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی

جمعرات 22 فروری 2018 13:03

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی عکس بندی مکمل ہونے پر بہت افسردہ ہیں اور وہ فلم کی ٹیم کو بہت یاد کریں گی۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ، بوبی دیول ، پوجا ہیج، انیل کپور ، جیکولین فرنینڈس ، دیسا شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 13:03:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :