ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2 ‘ کا ٹریلر ریلیز

جمعرات 22 فروری 2018 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم نگری میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مداح ان کی سپر ہٹ فلم باغی کے سیکوئل کا بھی بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ساز ادارے نڈیاڈ والا پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بار ڈبل ایکشن کے ساتھ رونی واپس آگیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 16:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :